Balochistan University Admission Test Postponed


جامعہ بلوچستان انٹری ٹیسٹ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا
جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق جامعہ بلوچستان نے میرٹ، شفافیت اور داخلہ ٹیسٹ کے بروقت انعقاد کے لئے یونیورسٹی آف بلوچستان ٹیسٹنگ سروس کا اجراء کیا ہے۔ جسکا بنیادی مقصد بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ایک چھت تلے اسٹینڈرڈڈیزائن ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
ہفتہ یکم اکتوبر سے اس سلسلے کو شروع کیا جاچکا ہے اور گذشتہ روز دو ٹیسٹ ہوگئے تھے۔لیکن چند افرادنے اس ٹیسٹ کو روکنے کی کوشش کی۔
تاہم صبح کے وقت ستر فیصد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی ۔ جبکہ تیس فیصد راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹیسٹ میں شریک نہ ہوسکے۔ جس کی بنیاد پر ٹیسٹ پیپر زسیکریسی روم سے امتحانی ہال تک نہ پہنچ پائے ۔ اور نتیجتاَ داخلہ ٹیسٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کچھ طلبہ تنظیموں کا موقف
جامعہ بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج ،سریاب روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردی ،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا،ٹیسٹ کے لئے آنے والے سینکڑوں طلبا وطالبات رل گئے، ٹیسٹ بھی نہ دے سکے۔
تفصیلات کے مطابق طلبا وطالبات نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ روز جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوناتھا، جب ٹیسٹ کے لئے وہاں پہنچے تو معلوم ہواکہ پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا ہے۔ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلباء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں، جوکہ درست نہیں ،
انھوں نے کہاکہ اس کےخلاف طلبہ تنظیموں نے احتجاج کیا، اور سریاب روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا، سینکڑوں طلبا وطالبات ٹیسٹ بھی نہ دے سکے،طلبا بالخصوص طالبات صبح گیارہ بجے سے یہاں موجود تھیں ،ا س کے باوجود بھی وہ ٹیسٹ نہ دے پائیں ،کیونکہ جامعہ کے گیٹ بند کردیئے گئے تھے، بعض طلبا وطالبات نے بتایاکہ وہ کوئٹہ سے باہر سے آئے ہیں ،اور صرف انٹری ٹیسٹ کی وجہ سے انھیں کوئٹہ آناپڑا، اب انھیں مذید یہاں رکناپڑے گا۔

Balochistan University Admission Test Postponed

BS Admission Test 2022

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation