Warsaw Pact وارسا معاہدہ

وارسا معاہدہ (انگریزی: Warsaw Pact) وسطی و مشرقی یورپ کی اشتراکی ریاستوں کے درمیان طے پانے والا ایک معاہدہ تھا۔
Treaty of Friendship Co-operation and Mutual Assistance

یہ باہمی اقتصادی تعاون کی انجمن (CoMEcon) کا عسکری ہم منصب تھا۔
وارسا معاہدے پر دستخط 14 مئی 1955ء کو پولینڈ کے دار الحکومت وارسا میں کیے گئے۔  معاہدے کے تحت اگر کسی بھی معاہد ملک کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑے تو دیگر ممالک اس کا دفاع کریں گے۔
یہ معاہدہ 1955ء میں مغربی جرمنی کی شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (NATO) میں شمولیت کے باعث سوویت اتحاد نے کرایا۔ وارسا معاہدہ دراصل نیٹو کا اشتراکی مقابل تھا۔
نام
اس معاہدے کا باضابطہ نام معاہدۂ دوستی، تعاون و باہمی مدد تھا جبکہ مغرب میں اس کے لیے وارسا معاہدے یا وارسا پیکٹ کی اصطلاح عام ہے، جہاں اسے WAPA، Warpac یا صرف WP بھی کہا جاتا ہے۔
اراکین
اس کے شریک اراکین میں

Albania :  البانیا(1961ء میں چین-سوویت اختلاف کے بعد معاہدے سے ہاتھ کھینچ لیا، 1968ء میں باضابطہ طور پر چھوڑ گیا
Bulgaria :  بلغاریہ
the Czech Republic :  چیکوسلوواکیہ(چیک اشتراکی جمہوریہ، 1960ء سے )
East Germany :  مشرقی جرمنی (جرمنی کے دونوں حصوں کے اتحاد سے قبل ستمبر 1990ء میں معاہدے سے لا تعلق ہو گیا)
Hungary :  مجارستان
Poland :  پولینڈ
Romania :  رومانیہ(اشتراکی جمہوریہ رومانیہ، 1965ء سے )
the Soviet Union :  سوویت اتحاد
وارسا معاہدے کے اراکین نے حملے کی صورت میں ایک دوسرے کے دفاع کا وعدہ کیا۔ معاہدے میں یہ بھی کیا گیا کہ دستخط کرنے والے ممالک ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں دخل نہیں دیں گے اور قومی سالمیت اور آزادی کا احترام کریں گے۔
خاتمہ
1975ء کا ایک سوویت ڈاک ٹکٹ، امن اور اشتراکیت کے تحفظ کے لیے مستعد، وارسا معاہدے کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا
وارسا معاہدہ 1991ء میں بیشتر اشتراکی حکومتوں اور سوویت اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد تحلیل ہو گیا، جس کا باقاعدہ اعلان یکم جولائی 1991ء کو پراگ میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔
 12 مارچ 1999ء کو وارسا معاہدے کی سابق رکن ریاستوں ہنگری، پولینڈ اور چیک جمہوریہ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کر لی۔ بلغاریہ، اسٹونیا، لتھووینیا، رومانیہ اور سلوواکیہ مارچ 2004ء میں نیٹو کا حصہ بنے جبکہ البانیہ یکم اپریل 2009ء کو شامل ہوا۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation