انٹر میڈیٹ ملتان بورڈ کا امتحان8 مئی سے شروع ہوگا
ملتان : انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2009 ء پارٹ فرسٹ 8 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ باقاعدہ (ریگولر) امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ اداروں کے سر براہوں کو اور پرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ اعتراضات والوں کو ان کی رول نمبر سلپس جاری نہیں کی گئیں۔اگر کسی امید وار کو 4 مئی تک رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سے بالمشافہ یا ٹیلی فون نمبر 9210027 ۔061 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
شکریہ جنگ