Author Topic: پاکستانی طلبا کی برطانیہ میں گرفتاری، طلبا کی تعداد میں کمی کا امکان  (Read 1888 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستانی طلبا کی برطانیہ میں گرفتاری، طلبا کی تعداد میں کمی کا امکان

پشاور…برطانیہ میں پاکستانی طلبا کی گرفتاری کے بعد سرحد سے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے انگلینڈ جانیوالے طلبا کی تعداد میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔برطانیہ میں پاکستانی طلبا کی گرفتاریوں نے سرحد میں طلبا کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کی خاطر برطانیہ جانے کے خواہش مند طلبا وہاں متوقع گرفتاری سے بے چینی کا شکار ہیں اور برطانیہ میں دہشتگرد ی کے الزام میں متوقع گرفتاری نے ان کے ارادوں کو متزلزل کر رکھا ہے۔ کئی طلبا تو ویزا نہ ملنے کے ڈر سے ہی برطانیہ جانے کا ارادہ ترک کر رہے ہیں۔ہر سال سرحد سے طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد برطانیہ جاتی ہے۔ جہاں وہ مختلف اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے شبے میں گیارہ پاکستانیوں کی گرفتاری سے کئی طلبا کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔طلبا کے لیے برطانوی ویزا کا حصول ہمیشہ سے ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔ تاہم برطانیہ میں حالیہ واقعات کے بعد ویزا پالیسی میں مزید سختی بھی متوقع ہے۔ جو سرحد سے برطانیہ جانے والے طلبا کی تعداد میں مزید کمی کا باعث بن سکتی ہے۔برطانیہ میں پاکستانی طلبا کی گرفتاری نہ صرف ان کے والدین کے لیے پریشانی کا سبب بنی ہے ، بلکہ باہر پڑھنے کے خواہش مند طلبا بھی زہنی الجھن کا شکار ہیں۔