Author Topic: Help  (Read 1931 times)

Offline Phool50

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 3
  • My Points +0/-0
Help
« on: April 24, 2009, 02:55:55 PM »
Salaam,
I am new in pakstudy.it is a goo forum site.I wana suggesions from all of you,my faithful companions.
I have given the exams of class 10th this year in part system.I have good marks in 9th above 400+..I want to get admission in a good college.i want information and suggesions from you.Please inform me.
I am from Mianwali.But i can get admission in all over the province of punjab.Help me in this matter.
waiting for your replies.

Waleed Imam
0345-7291845
Mianwali

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میٹرک کے بعد دو راستہ ہیں شارٹ اور طویل
« Reply #1 on: April 24, 2009, 04:44:51 PM »

متحرم بھائی وحید عمران صاحب
السلام علیکم

آپ کی پسند کا بہت بہت شکریہ
آپ کا سوال یہ ہے کہ آپ نے میٹرک کے امتحان دیا ہوا ہے ۔ اور رزلٹ آنے کے بعد آپ صوبہ پنجاب میں کسی بھی اچھے کالج میں داخلے لینے چاہتے ہیں۔
بھائی عرض یہ ہے کہ پہلے آپ کو اپنے مستقبل کے لئے شعبہ کا انتخاب کرنا چاہے ۔ کہ آپ مزید کتنی دیر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور کب عملی زندگی میں آنا چاہتے ہیں۔

چونکہ یہ ایک بنیادی فیصلہ ہے جو کہ کسی بھی طالب علم کو خود ہی کرنا ہوتا ہے ۔
کیونکہ ہر طالب علم کے گھریلو حالت مختلف ہوتے ہیںَ
اس پر ذمہ داری مختلف ہوتی ہیں۔

میڑک کے بعد مزید تعلیم کے دو راستہ ہوتے ہیں۔
ایک شارٹ یعنی مختصر جو کہ تین سے چار سالوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔
اور دوسرا لمبا یا طویل  جو کہ سات سے نو سالوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔


شارٹ/مختصر راستہ ::

اگر آپ شارٹ راستہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تو اس میں تین سالہ ڈپلومہ انجیئر۔ میڈکل کے مختلف کورس۔ دو سالہ فنی ڈپلومہ ۔ آئی کام ۔ ڈی بی اے ۔ مختلف کمپوٹر کورس وغیرہ وغیرہ شامل ہیںَ جن کو دو سے تین سال کے عرصہ میں مکمل کر کے آپ جاب یا اپنا بزنس کرکے عملی زندگی کا آغاز کرسکتے ہیں۔

عموما میڑک پاس کرنے والے طالب علم کی عمر 16 سال کے قریب ہوتی ہے ۔ اوراس طرح وہ 19 سے 20 سال کی عمر میں عملی زندگی میں قدم رکھتے ہے ۔

اور چار سے پانچ سال کے عرصہ میں چونکہ اس نے کافی کچھ حاصل کرلیا ہوتا ہے ۔ اس لئے وہ شادی کرسکتا ہے ۔ اس وقت اس کی عمر 25/26 سال ہوتی ہے ۔ جو کہ بہت ہی آئیڈیل عمر ہے نئی شادی شدہ زندگی کے آغاز کے لئے ۔

لمبا یا طویل راستہ::
پاکستان کے اکثر طالب علم اس راستہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور میڑک کے بعد انٹرمیڈیٹ اور اس کے بعد  چار سے پانچ سال کی کوئی ڈگری مکمل کرتے ہیں۔

مثلا ڈاکٹری ۔ انجیئزنگ۔ وکالت، ایم بی اے ۔ سی اے ۔ سی ایس ایس۔ماسٹرز  وغیرہ وغیرہ۔

اس راستہ کا انتخاب کرنے والے عملی زندگی میں جب قدم رکھتے ہیں۔ تو ان کی عمر 29/26 سال کی ہوچکی ہوتی ہے ۔

اس کے بعد جاب یا اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں۔ اور اس طرح سیٹ ہوتے ہوتے ان کو دو سے چار سال لگ جاتے ہیں۔

جس کے بعد ان کی شادی کی باری آتی ہے ۔ اور اس وقت ان کی عمر 33 سے 35 سال ہوتی ہے ۔ جو کہ شادی کے لئے بس سو سو  عمر ہے ۔ ۔۔۔۔۔

ان دونوں راستوں کے فائدہ اور نقصانات تقریبا برابر ہیں۔

لیکن ایک فرق جو ان دونوں راستوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔
وہ یہ ہے کہ شارٹ راستہ کے انتخاب کے بعد عملی زندگی میں اگر وہ شخص یہ محسوس کریں کہ جس راستہ کا اس نے انتخاب کیا تھا۔ وہ غلط تھا۔ یا اب کے حالت میں نا مناسب ہے ۔ تو اس کے پاس اپنی غلطی کو درست کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ اور وہ کسی بھی سمت میں جا سکتا ہے ۔
لیکن طویل راستہ والا اس طرح نہیں کرسکتا ہے ۔۔۔۔

آپ کے پاس ابھی وقت ہے ۔ آپ رزلٹ آنے سے پہلے ایک کاغذ پر مندرجہ ذیل سوال کے جوابات تحریر کریں۔

۱۔ آپ کے گھر کے معاشی حالت  کیا ہے ۔

۲۔ آپ جاب کرنا چاہتے ہیں۔ یا اپنا بزنس

۳۔ آپ کی ماہانہ یا سالانہ آمدنی کیا ہونی چاہے ۔

۴۔ کیا آپ تعلیم علم حاصل کرنے کے لئے کررہے ہیں۔
یا پھر نوکری۔ معاشرہ میں عزت ۔ وغیرہ وغیرہ کے لئے

۵۔ آج 2009 ہے آپ عملی زندگی کا آغاز کس سن میں کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ساری کی ساری میری اپنی رائے ہے ۔ ہو سکتا ہے ،آپ میری رائے سے اتفاق نہ کریں۔
جواب کافی لمبا ہوگیا ہے ۔ اس لئے اجازت چاہتے ہوں۔ اور کوئی مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔
والسلام
حاجی میاں محمد اکبر  لاہور