Author Topic: اچھے انٹرویوكے لوازم  (Read 5282 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
اچھے انٹرویوكے لوازم
« on: November 15, 2007, 05:38:51 PM »
ایك اچھا انٹرویو درج زیل خصوصیات كا حامل ہوسكتا ہے۔

١۔   كسی پوچھے گئے سوال كا جواب سادہ اور مختصر الفاظ میں پوری جامعیت كے ساتھ دیں ۔غیر متعلق تفصیلات سے گریز كریں ۔

٢۔   جب آپ سے آپ كے بارے میں پوچھا جائے تو آپ اپنی داستان حیات سنانے نہ بیٹھ جائیں بلكہ اختصار كے ساتھ اپنی زندگی كے ان پہلوئوں كو اجاگر كیجئے جن كا تعلق آپكی تعلیم ،تجربے ملازمت اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے ہو۔

٣۔   انٹرویو لینے والے كا ایك نقطہ نظریہ بھی ہوتا ہے كہ وہ جس زبان میں انٹرویو لے رہا ہے یہ دیكھ كہ اس زبان میں آپ كو كتنی مہارت ہے اور آپ اپنا مافی الضمیر كتنے بہتر انداز میں بیان كرسكتے ہیں ۔لہذا انٹرویو دیتے وقت آپ كے لہجے میں ٹھہرائو ،،الفاظ كی ادائیگی واضح اور انداز گفتگو سادہ پہہلے اور غیر مبہم ہونا چاہیے۔

٤۔   اگر كسی سوال كا جواب آپ كو معلوم نہیں تو تك نہیں بندی نہ كیجئے بلكہ سوری كہہ دیجئے ورنہ یہ تاثر پیدا ہوسكتا ہے آپ دھوكہ دینے كی كوشش كررہے ہیں ۔

انٹرویو میں پوچھے جانے والے كچھ مخصوص سوالات

یوں تو ہر انٹرویو لینے والے كا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے اور وہ كسی بھی طریقے سے اور كسی بھی نوعیت كے سولات آپ سے پوچھ سكتا ہے لیكن زیادہ تر انٹرویو لینے والے كسی نہ كسی انداز میں ذیل میں دیے گئے سوالات ضرور پوچھتے ہیں ۔اگر آپ چاہیں تو نمونے كے ان سوالات كی مدد سے انٹرویو كی بہتر طریقے تیاری كرسكتے ہیں ۔