Author Topic: Muslim educational movements  (Read 2326 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Muslim educational movements
« on: May 18, 2009, 12:00:30 PM »
Muslim educational movements
1857 E. War of Independence, the British Muslims and the most cruel policy, because the Muslims fight for freedom responsible understood. Muslim community as to destroy their economic condition disfigured. Muslim honorific life All the doors closed and their destruction has not been any stone unturned. British Muslim community as a result of the policy of the doldrums athah went deep and near fall as a nation that always To get out, but a great movement to save them from destruction. The movement was launched by Sir Syed Ahmad Khan of Aligarh Movement which found its place within the Muslim ahyay and once again the spirit of the got it.
Sir Syed Ahmad Khan's Aligarh Movement
Sir Syed Ahmad Khan 18 October 1817 E. Delhi, a goody family was born. The elementary school my grandfather Khwaja Farid Uddin Ahmed Khan obtained. Your grandfather East India Company were in a father and a corner sitting elders were. Elementary Education He studied the Koran and Arabic and Persian literature studied. Besides the mathematical, medical and specialized in history.
Home Education After receiving your kalu M. Khalil al-judicial work taught. 1837 AD to the Agra Commissioner's office as deputy secretary duties care. 1841 AD and 1842 AD in the main level and 1842 AD and 1846 AD to the Fatehpur Sikri in the state serving Please. hard and honestly to the position of 1846 E. Delhi President Amin was appointed. Delhi while in your famous book, reports alsnadyd, 1847 E. wrote. 1845 AD to the Exchange District Bijnor done. District Bijnor During his stay in your disobedience, the book district Bijnor, wrote. during the War of Independence, lived in New Delhi. this difficult time in many British men, women and save lives rbcun. You do this
E. 1857 I was promoted to president and alsdur your appointment was meant to settle. 1862 AD to 1867 AD, and in exchange Ghazi Pur were deployed in Varanasi.
1877 E. ampryl Council worker named you. 1888 AD to 1889 AD and was at the head of England's University in adnbra you the honorary degree of D. The LLC.
Aligarh Movement started
1857 E. War of Independence all the responsibility of British Muslims had put them to punish them against the most oppressive measures Hindu that the war in freedom equal attended. He absolutely nothing was said. English Because of this policy have been destroyed as a social and economic situation has deteriorated rather than British, the Persian was the language of the Muslims. English was declared the official language. a pleasure to learn English or another were concerned, the Hindu was promptly adopted the English language and thus beyond the academic arena.
These economic and social situation of the Muslims was very impressed with India's Muslim rulers who were never, literature were lower class citizens. Who had been deprived of their rights.
Sir Syed Ahmad Khan deteriorated condition and the economic plight of Muslims had to watch anxiously to see you on the honorable life and was willing to give them their legitimate place. The intention of the Muslims and guide them in life The battle for top honors in the sea.
used. The behavior of a gulf between the British and the Muslims are moving, Sir Syed Ahmad Khan had this feeling that unless the English and British education will not change its attitude about his condition does not improve Hindu and he would always lag behind in education will continue. the Muslims of the sea change its attitude towards the British because the British are ruling the country. you begin your movement misunderstanding between Muslims and the British The atmosphere was eliminated.
Educational aspect of the Aligarh Movement
Sir Syed Ahmad Khan was believed that the current plight of the deaf from learning English to be the cause of Muslims. You would think that Muslims hate the English language and culture course for understanding the behavior should be abandonedEnglish Studies will learn not to quit their current plight as they can not be controlled. you Muslims the Koran and the learning sciences to understand that Islam is not against the Muslims from the extremist elements warned. A number of measures for education reform.
1859 E. Murad Abad at a seminary was established in Persian are taught. This school of English were taught. 1863 E. I Ghazi pur Scientific Society was established with the aim of English Studies Urdu and Persian translations to the Indian people, modern sciences benefit from the can. 1866 AD to the Scientific Society sponsored a akbarjary was the Aligarh Institute gazette, called the newspaper Urdu and English languages ​​are published. So the paper through to the British were aware of the feelings of Muslims.
1869 AD, your son, Syed Ahmed by the state for higher education, Britain sent. You 1869 AD, his son with the England left. Go over there and the Oxford and Cambridge universities, the education system witnessed. You university education system and was impressed with the idea being that India will establish a college of the university style.
Your England from 1870 AD back in India and the Association of mslmanan of India, a company founded with the aim of the modernization of education introduce it. 1870 AD to the magazine culture alaklaq wrote to the Muslims and the social aspects The reform was intended to be identified and a sea of ​​Muslims that they optimize their immediate issues.
Aligarh College founded
Educational development of Muslims to return to England he set up a committee for the establishment of a college for higher education started to work. Mhmdn College Committee referred to the Committee. The Committee established a fund committee across the country collected donations for the college. The Government has also requested assistance.
1875 AD, the association developed mslmanan India Aligarh MAO High School established. The organization of modern and oriental studies teaching provides. 1877 AD in the school at the college level was the inaugural Lord ltn did. The college residential college, and all the sciences taught when. Sir Syed's Delhi wanted the college to university status obliterated it. The College Sir Syed's death after the 1920 E. University became a place graduate students in the future significant role in the Pakistan movement.
Mhmdn Education Conference
Sir Syed Ahmad Khan, 27 December 1886 Evie mhmdn Educational Conference founded the Conference of the primary purposes of Muslim education for development measures. So the first meeting in Aligarh happened. Conference workshop for publication in various places on the party made. Every city and town in the sub-committees were established. The conference educational efforts within the spirit and passion was born. The conference will be held in all parts of the country and identify the importance of modern education to Muslims. Nawab Mohsin-ul-Mulk in the conference leaders, Nawab Waqar-ul-Mulk, Maulana Maulana Shibli and included celebrities like Halle.

مسلمانوں کی تعلیمی تحریکیں
1857ئ کی جنگ آزادی کے بعد انگریز نے مسلمانوں کے خلاف نہایت ظالمانہ پالیسی اختیار کی کیونکہ وہ مسلمانوں کو جنگ آزادی کا ذمہ دار سمجھتے تھے۔ مسلمانوں کو معاشرتی طور پر تباہ کرنے کے لیے ان کی معاشی حالت کو بگاڑا گیا۔ مسلمانوں پر با عزت زندگی کے تمام دروازے بند کر دیئے اور ان کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر باقی نہ رکھی گئی۔ انگریز کی اس پالیسی کے نتیجے میں مسلمان معاشرتی طور پر پستی کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے گئے اور قریب تھا کہ وہ ایک قوم کی حیثیت سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتے، لیکن ایک عظیم تحریک نے انہیں مکمل تباہی سے بچا لیا۔ یہ تحریک سرسید احمد خان کی چلائی ہوئی تحریک علی گڑھ تھی جس نے مسلمانوں کے اندر اپنے ملی مقام کے احیائ کا جذبہ پیدا کیا اور ایک دفعہ پھر ان کا جائز مقام دلایا۔
سرسید احمد خان کی تحریک علی گڑھ
سرسید احمد خان18اکتوبر1817ئ کو دہلی کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے نانا خواجہ فرید الدین احمد خان سے حاصل کی۔ آپ کے نانا ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت میں تھے اور والد ایک گوشہ نشین بزرگ تھے۔ ابتدائی تعلیم میں آپ نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا اور عربی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ آپ نے حساب، طب اور تاریخ میں بھی مہارت حاصل کی۔
ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے اپنے خالو مولوی خلیل اللہ سے عدالتی کام سیکھا۔ 1837ئ میں آگرہ میں کمیشنر کے دفتر میں بطور نائب منشی فرائض سنبھالے۔ 1841ئ اور 1842ئ میں مین پوری اور 1842ئ اور1846ئ تک فتح پور سیکری میں سرکاری خدمات سر انجام دیں۔ محنت اور ایمانداری سے ترقی کرتے ہوئے 1846ئ میں دہلی میں صدر امین مقرر ہوئے۔ دہلی میں قیام کے دوران آپ نے اپنی مشہور کتاب ٫٫ آثار الصنادید٬٬ 1847ئ میں لکھی۔ 1845ئ میں آپ کا تبادلہ ضلع بجنور ہو گیا۔ ضلع بجنور میں قیام کے دوران آپ نے اپنی ٫٫ کتاب سرکشی ضلع بجنور٬٬ لکھی۔ جنگ آزادی کے دوران آپ بجنور میں قیام پذیر تھے۔ اس کٹھن وقت میں آپ نے بہت سے انگریز مردوں، عورتوں او ربچوں کی جانیں بچائیں۔آپ نے یہ کام انسانی ہمدردی کیلئے ادا کیا۔ جنگ آزادی کے بعد آپ کو آپ کی خدمات کے عوض انعام دینے کیلئے ایک جاگیر کی پیشکش ہوئی جسے آپ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
1857ئ میں آپ کو ترقی دے کر صدر الصدور بنا دیا گیا اور آپ کی تعیناتی مراد آباد کر دی گئی۔ 1862ئ میں آپ کا تبادلہ غازی پور ہو گیا اور 1867ئ میں آپ بنارس میں تعینات ہوئے۔
1877ئ میں آپ کو امپریل کونسل کارکن نامزد کیا گیا۔ 1888ئ میں آپ کو سر کا خطاب دیا گیا اور 1889ئ میں انگلستان کی یونیورسٹی اڈنبرا نے آپ کو ایل ایل ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔
تحریک علی گڑھ کا آغاز
1857ئ کی جنگ آزادی کی تمام تر ذمہ داری انگریزوں نے مسلمانوں پر ڈال دی تھی اور انہیں سزا دینے کے لئے ان کے خلاف نہایت ظالمانہ اقدامات کئے گئے ہندو جو کہ جنگ آزادی میں برابر کے شریک تھے۔ انہیں بالکل کچھ نہ کہا گیا۔ انگریز کی اس پالیسی کی وجہ سے مسلمان معاشرتی طور پر تباہ ہو گئے اور ان معاشی حالت ابتر ہو گئی انگریزوں نے فارسی کی بجائے جو کہ مسلمانوں کی زبان تھی۔ انگریزی کو سرکاری زبان کا درجہ دے دیا تھا۔ مسلمان کسی صورت بھی انگریزی زبان سیکھنے پر رضا مند نہ تھے، دوسری طرف ہندووٕں نے فوری طور پر انگریزی زبان کو اپنا لیا تھا اور اس طرح تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے آگے نکل گئے۔
ان اقدامات نے مسلمانوں کی معاشی اور معاشرتی حالت کو بہت متاثر کیا تھا مسلمان جو کبھی ہندوستان کے حکمران تھے، ادب ادنیٰ درجے کے شہری تھے۔ جنہیں ان کے تمام حقوق سے محروم کر دیا گیا تھا۔
سرسید احمد خان مسلمانوں کی ابتر حالت اور معاشی بدحالی کو دیکھ کر بہت کڑھتے تھے آپ مسلمانوں کو زندگی کے باعزت مقام پر دیکھنا چاہتے تھے اور انہیں ان کا جائز مقام دلانے کے خواہاں تھے۔ آپ نے مسلمانوں کی راہنمائی کا ارادہ کیا اور انہیں زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی تلقین کی۔
سرسید احمد خان نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی موجودہ حالت کی زیادہ ذمہ داری خود مسلمانوں کے انتہا پسند رویے کی وجہ سے ہے۔ ہندوستان کے مسلمان انگریز کو اپنا دشمن سمجھتے تھے اور انگریزی تعلیم سیکھنا اپنے مذہب کے خلاف تصور کرتے تھے۔ مسلمانوں کے اس رویے کی وجہ سے انگریزوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک خلیج حائل رہی، سرسید احمد خان نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ جب تک مسلمان انگریزی تعلیم اور انگریزوں کے متعلق اپنا رویہ تبدیل نہ کریں گے ان کی حالت بہتر نہ ہو سکے گی اور وہ تعلیمی میدان میں ہمیشہ ہندووٕں سے پیچھے رہیں گے۔ آپ نے مسلمانوں کو یہ تلقین کی کہ وہ انگریزوں کے متعلق اپنا رویہ بدلیں کیونکہ انگریز ملک کے حکمران ہیں۔ آپ نے اپنی تحریک کا آغاز مسلمانوں اور انگریزوں کے درمیان غلط فہمی کی فضا کو ختم کرنے سے کیا۔
تحریک علی گڑھ کا تعلیمی پہلو
سرسید احمد خان یہ سمجھتے تھے کہ مسلمانوں کی موجودہ بدحالی کا سب سے بڑا سبب مسلمانوں کا انگریزی علوم سے بے بہرہ ہونا ہے۔ آپ یہ سمجھتے تھے کہ مسلمانوں کو انگریزی زبان اور تہذیب سے نفرت کا رویہ ترک کر کے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ دوسری طرف ہندو جدید تعلیم حاصل کر کے تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے آگے نکل گئے تھے اور اعلیٰ ملازمتیں حاصل کر لی تھیں۔ آپ نے مسلمانوں کو اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے کی تلقین کی اور انہیں یہ باور کرایا کہ جب تک وہ اپنا انتہا پسند رویہ ترک کر کے انگریزی علوم نہیں سیکھیں گے وہ کسی طرح بھی اپنی موجودہ بدحالی پر قابو نہ پا سکیں گے۔ آپ نے قرآن پاک کے حوالے دے کر مسلمانوں کو یہ سمجھایا کہ انگریزی علوم سیکھنا اسلام کے خلاف نہیں ہے آپ نے انتہا پسند عناصر سے مسلمانوں کو خبردار کیا۔ مسلمانوں کی تعلیمی بہتری کے لئے آپ نے متعدد اقدامات کئے۔
1859ئ میں مراد آباد کے مقام پر ایک مدرسہ قائم کیا گیا جہاں فارسی کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس مدرسے میں انگریزی بھی پڑھائی جاتی تھی۔ 1863ئ میں غازی پور میں سائنٹیفک سوسائٹی قائم کی گئی جس کا مقصد انگریزی علوم کو اردو اور فارسی میں ترجمہ کرنا تھا تاکہ ہندوستانی عوام جدید علوم سے استفادہ کرسکیں۔ 1866ئ میں سائنٹیفک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک اخبارجاری کیا گیا جسے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ کہا جاتا ہے یہ اخبار اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کیا جاتا تھا۔ اس اخبار کے ذریعے انگریزوں کو مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا جاتا تھا۔
1869ئ میں آپ کے بیٹے سید محمود کو حکومت کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان بھیجا گیا۔ آپ بھی 1869ئ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انگلستان چلے گئے۔ وہاں جا کر آپ نے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے نظام تعلیم کا مشاہدہ کیا۔ آپ ان یونیورسٹیوں کے نظام تعلیم سے بہت متاثر ہوئے اور یہ ارادہ کیا کہ ہندوستان جا کر ان یونیورسٹیوں کی طرز کا ایک کالج قائم کریں گے۔
آپ انگلستان سے 1870ئ میں واپس آئے اور ہندوستان میں انجمن ترقی مسلمانان ہند کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جس کا مقصد مسلمانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا تھا۔ 1870ئ میں آپ نے رسالہ تہذیب الاخلاق لکھا جس میں آپ نے مسلمانوں کے ان معاشرتی پہلووٕں کی نشاندہی کی جن کی اصلاح کرنا مقصود تھی اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے ان پہلووٕں کی فوری اصلاح کریں۔
علی گڑھ کالج کا قیام
انگلستان سے واپسی پر آپ نے مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی جس نے اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک کالج کے قیام کے لئے کام شروع کیا۔ اس کمیٹی کو محمڈن کالج کمیٹی کہا جاتا ہے۔ کمیٹی نے ایک فنڈ کمیٹی قائم کی جس نے ملک کے طول و عرض سے کالج کے لئے چندہ اکٹھا کیا۔ حکومت سے بھی امداد کی درخواست کی گئی۔
1875ئ میں انجمن ترقی مسلمانان ہند نے علی گڑھ میں ایم اے او ہائی سکول قائم کیا۔ اس ادارے میں جدید اور مشرقی علوم پڑھانے کا بندوبست کیا گیا۔ 1877ئ میں اس اسکول کو کالج کا درجہ دے دیا گیا جس کا افتتاح لارڈ لٹن نے کیا۔ یہ کالج رہائشی کالج تھا اور یہاں پر تمام علوم پڑھائے جاتے تھے۔ سرسید کی یہ دلی خواہش تھی کہ اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلا دیں۔ یہ کالج سرسید کی وفات کے بعد 1920ئ میں یونیورسٹی بن گیا یہاں سے فارغ التحصیل طلبائ نے آگے چل کر تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔
محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس
سرسید احمد خان نے 27دسمبر 1886ئ کو محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد رکھی اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے اقدامات کرنا تھا۔ اس کا پہلا اجلاس علی گڑھ میں ہوا۔ کانفرنس نے تعلیم کی اشاعت کے لئے مختلف مقامات پر جلسے کئے۔ہر شہر اور قصبے میں اس کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ اس کانفرنس کی کوششوں سے مسلمانوں کے اندر تعلیمی جذبہ اور شوق پیدا ہوا۔ اس کانفرنس نے ملک کے ہر حصے میں اجلاس منعقد کئے اور مسلمانوں کو جدید تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ اس کانفرنس کے سربراہوں میں نواب محسن الملک، نواب وقار الملک، مولانا شبلی اور مولانا حالی جیسی ہستیاں شامل تھیں۔
محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کا سالانہ جلسہ مختلف شہروں میں ہوتا تھا۔ جہاں مقامی مسلمانوں سے مل کر تعلیمی ترقی کے اقدامات پر غور کیا جاتا تھا اور مسلمانوں کے تجارتی، تعلیمی، صنعتی اور زراعتی مسائل پر غور کیا جاتا تھا۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"