Author Topic: Sindh Madrassa Karachi  (Read 1735 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Sindh Madrassa Karachi
« on: May 18, 2009, 12:08:15 PM »
Sindh Madrassa Karachi
Sir Syed Ahmad Khan of Aligarh Muslim leaders in the educational movement of the sea life in their own areas on the pattern of Aligarh Muslim educational institutions in order to develop fully open to the struggle, the success of the Aligarh Movement Many educational institutions and other organizations affected by the Muslims came into being educational, social, economic and cultural development, tried their best.
Sindh province, a company there that the educational needs of the whole can. 1884 AD, when Syed Amir Ali Karachi when the Muslim educational plight looking seriously shocked and the government in an educational institution to set upand president. Your great admirer of Sir Syed Ahmad Khan's Aligarh Movement and the run was a great supporter. You madrassa in Karachi to set up a committee, the school has to raise the cndy, 1885 AD in the Bolton Market, near the small building, school founded by the government mdrsth Islam is the school building for the land taken and the school's construction was the inaugural ykm November 1886 AD, the Lord's fern was .
School's founder, Hassan Ali effendi a pain worried Muslim leaders and the improvement sought, the Muslim Welfare for the pilot wanted to work. Your 1830 AD, the Hyderabad-born. Studying the practice with and began practicing law in Hyderabad, Karachi moved soon. you the services your council appointed by the Government of Turkey. Your death in 1896 AD.
1896 E. Hassan Ali effendi after the death of your son Wali Mohammad school administrator was appointed. Your in the seminary official supervision received, the annual grant fixed but at the same school, but some restrictions apply well. Governmental restrictions spread corruption in the administration of schools of Delhi and the government imposed restrictions on the administration expressed displeasure.
Madrassa education system held up the example set by the Aligarh. Teachers Voting was done after a test. Madrassa school in the first two principal British English with teaching religious education was also stressed. Students were taught to pray regularly.
1938 E. merger Mohammad's death, his son Hassan Ali madrassa headed. The school from the state freed. 1943 AD in the school's Board of Sindh Madrassa Sindh Muslim College, decided to make. Sindh Muslim College inaugurated Quaid with his hands. Quaid's advice to the significant part of your property has been the Sindh Muslim College.
payan worked out.
Islamia College Peshawar
Frontier Education launched the Christian missionaries did. 1868 E. Mission School opened, later Edward College became. PESHAWAR Previous School 1888 E. I opened the municipal high school's name was opened, the school since the government College Peshawar became the first Principal Allama Inayatullah Khan was appointed almsrqy.
There was no provision for religious education in the province, Muslim leaders here believed the province should establish an educational institution for Muslims with modern education with Islamic studies conducted to identify. The dull pain in leaders Sahibzada Abdul Qayyum Of those who called for education of Muslims in the province of unprecedented conflict. for the purpose of supporting the association of the province has laid the foundation.
Sahibzada Abdul Qayyum, 12 December 1863 E. District Mardan tehsil of Swabi in forming ahuyy the Mission High School, the elementary education. 1887 AD to the public works official and private efforts aurlgn development while Political Agent office reached. The Frontier valuable work for the implementation of constitutional reforms. He died there on 4 December 1937 AD.
Dar ul-Uloom Islamia constituted
Sahibzada Abdul Ali Garh Movement supporter of education and wanted the province to conduct an educational institution in Aligarh to be established in E. .1912 educational institution to collect donations for the establishment of the committee. The nearly fifteen million collected. d left the Khyber pass, the road from Peshawar to five miles, two hundred acres of land was obtained, as 1913 AD in my English friend George Russia capel in collaboration with the Sahibzada Sahib person Uloom Islamia laid the foundations . The Company's foundation stone was laid by Haji Zai waves that a great mujahid movement was a silk handkerchief.
Establishment of Islamia College Peshawar
Sahibzada Abdul Dar ul-Uloom Islamia services and efforts were soon developed and became known as Islamia College Peshawar. Islamia College Peshawar, the province's largest educational and cultural center. College of the hard work and efforts in developing There is a lot of interference. You made a beautiful college buildings and a significant increase in the college's academic standards. your life secretary of the college administration in the province of educational services for the President of the All Indian mhmdn Education Conference chosen.
Islamia College students of the movement in Pakistan actively participated and 1947 AD, the astsuab opinion of the Muslim League, the success of the college students of the great part. Quaid the Islamia College students of the greatest love and college students from Delhi were attached. trky your advice as you have a large part Islamia College Peshawar.
Partition of Bengal and the political struggle
East India Company came to trade in India will soon dominate the political system of India and Muslim political power was almost over, the new situation was very upset after losing power in society and their high status were lost, the end of their freedom and their power was severely hurt and he was keen to restore their former status, its independence and the struggle to restore their power and the Muslim Mujahideen Movement independence movement began. Unfortunately, the Mujahideen traitors because of a failure. 1857 E. War of Independence fought, but the effort never rayygan and the British under atab came. Muslims hardship of going to the British Hindu and co-existence with Muslims from other nations to eliminate the page has been incessant.
Respectable social life on the doors were closed and a number of economic measures to destroy the doldrums due to the fall in the bottom left athah.
political activities that are harmful to them. Aligarh movement shown by the new Muslims and their social, economic and political situation was handled and lost his social position to help.
Ykm November 1858 AD, India Managing East India Company was taken and the crown of Britain's hand was. 1857 E. War of Independence, the British rulers, but it revealed was that India might look to the government's activities involve not not benefit them and their feet were not bound to the British in India, Sir Syed Ahmad Khan, India News .. causes rebellion, the written and the British Government had identified the weaknesses of local residents to participate in the management of government suggested. your writings and speeches by the Government of India made it clear that local residents had some form of government will have to manage. The government advised local residents be represented in the Legislative Council. The local government will create a sense of loyalty to.
India's first legal framework to 1861 AD, I came into force. This Act under the head of the Governor General was called by the Executive Council in the first Indian residents include .1892 E. The second law was issued by the Indian Councils Act, 1892 AD is called Members of the Legislative Council under this Act has been increased.
1885 E. Congress being entered. Its establishment on the occasion, the Congress claims that India's people will rep. Beginning in the Congress, his promise of a little sense, but gradually the Congress activities hnduanh went there.
Congress expressed its mtasabh behavior when the first Governor-General of the Council and provincial councils in the process of nomination and election by the end of appointment sought. Then the Congress to join the government service comparison test and demanded that all work should be admitted to competitive examination.
Look very innocent and demands that apparently affected, but the eternal enmity of its Hindu background was hidden. Congress knew that if India is to Western democracy ajray Muslims will not win any election andExamination of the Hindu could not compete.
Sir Syed Ahmad Khan strongly opposed the demands of Congress and the government made it clear that India can not Western-style democracy, the Indian population in many nations. Amthanun also criticized the event and said

سندھ مدرسہ کراچی
علی گڑھ کی تعلیمی تحریک کے دوران سرسید احمد خان نے مسلمان رہنماوٕں کو یہ تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں علی گڑھ کی طرز پر تعلیمی ادارے کھولیں تاکہ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جا سکے، علی گڑھ کی تحریک کی کامیابی سے متاثر ہو کر کئی تعلیمی ادارے اور دوسری تنظیمیں معرض وجود میں آئیں جنہوں نے مسلمانوں کی تعلیمی، معاشرتی، معاشی اور ثقافتی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کیں۔
صوبہ سندھ میں کوئی ایسا ادارہ موجود نہ تھا جو مسلمانوں کی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتا۔ 1884ئ میں جب سید امیر علی کراچی آئے تو ان کو مسلمانوں کی تعلیمی بدحالی دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور آپ نے سندھ میں کسی ایسے تعلیمی ادارے کے قیام پر زور دیا جو مسلمانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سے بہرہ مند کر سکے۔ کراچی کے ایک درد مند شہری جناب حسن علی آفندی بھی مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے دل سے خواہش مند تھے۔ آپ سید امیر علی کی سنٹرل محمڈن ایسوسی ایشن کراچی کے بانی اور صدر تھے۔ آپ سرسید احمد خان کے بہت بڑے مداح تھے اور ان کی چلائی ہوئی علی گڑھ تحریک کے زبردست حامی تھے۔ آپ نے کراچی میں ایک مدرسہ قائم کرنے کے لئے کمیٹی بنائی، مدرسہ قائم کرنے کے لئے آپ نے چندے اکٹھے کئے، 1885ئ میں بولٹن مارکیٹ کے قریب آپ نے ایک چھوٹی سی عمارت میں مدرسہ کی بنیاد رکھی جسے سندھ مدرستہ الاسلام کہا جاتا ہے بعد میں مدرسے کی عمارت کے لئے اراضی لی گئی اور مدرسہ کی عمارت تعمیر ہوئی جس کا افتتاح یکم نومبر1886ئ کو لارڈز فرن نے کیا۔
مدرسے کے بانی حسن علی آفندی ایک درد مند مسلمان راہنما تھے اور مسلمانوں کی بہتری کے خواہش مند تھے، مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی کام کرنا چاہتے تھے۔ آپ 1830ئ میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت پاس کی اور حیدر آباد میں قانون کی پریکٹس شروع کی، جلد ہی آپ کراچی منتقل ہو گئے۔ آپ کی خدمات کے پیش نظر ترکی کی حکومت نے آپ کو اپنا کونسل مقرر کیا۔ آپ کی وفات1896ئ میں ہوئی۔
1896ئ میں حسن علی آفندی کی وفات کے بعد آپ کے بیٹے ولی محمد مدرسے کے منتظم مقرر ہوئے۔ آپ کے دور میں مدرسے کو سرکاری سرپرستی حاصل ہوئی، حکومت نے سالانہ گرانٹ مقرر کی لیکن ساتھ ہی مدرسے پر چند پابندیاں بھی عائد کیں۔ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے مدرسے کی انتظامیہ میں بد دلی پھیلی اور حکومت کی عائد کردہ پابندیوں پر انتظامیہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
مدرسے کا نظام تعلیم مرتب کرتے وقت علی گڑھ کی مثال سامنے رکھی گئی۔ اساتذہ کا چناوٕ بڑی جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا تھا۔ مدرسے کے پہلے دو پرنسپل انگریز تھے مدرسے میں انگریزی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر بھی زور دیا جاتا تھا۔ طلبائ کو باقاعدگی سے نماز پڑھائی جاتی تھی۔
1938ئ میں ولی محمد کی وفات کے بعد ان کے بیٹے حسن علی مدرسے کے سربراہ بنے۔ آپ نے مدرسے کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرایا۔ 1943ئ میں مدرسے کے بورڈ نے سندھ مدرسہ کو سندھ مسلم کالج بنانے کا فیصلہ کیا۔ سندھ مسلم کالج کا افتتاح قائد اعظم نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ قائداعظم کی وصیت کے مطابق آپ کی جائیداد میں سے خاصا حصہ سندھ مسلم کالج کو دیا گیا۔
سندھ مدرستہ الاسلام نے تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لیا۔ یہ مدرسہ دو قومی نظریہ کا مرکز بن گیا اور دو قومی نظریہ کی ترقی و ترویج میں نمایاں کام سر انجام دیا۔ حسن علی آفندی نے مسلم لے گکے کارکن کی حیثیت سے تحریک آزادی کے لئے بے پایاں کام کیا۔
اسلامیہ کالج پشاور
صوبہ سرحد میں تعلیم کا آغاز عیسائی مشنریوں نے کیا تھا۔ 1868ئ میں مشن سکول کھولا گیا جو بعد میں ایڈورڈ کالج بن گیا۔ پشاور میں پہلا سکول 1888ئ میں کھولا گیا، جو میونسپل ہائی سکول کے نام سے کھولا گیا، یہ سکول بعد میں گورنمنٹ کالج پشاور بن گیا، جس کے پہلے پرنسپل علامہ عنایت اللہ خان المشرقی مقرر ہوئے۔
صوبہ سرحد میں دینی تعلیم کا کوئی بندوبست نہ تھا، یہاں کے مسلمان رہنماوٕں کا خیال تھا کہ صوبہ سرحد میں کوئی تعلیمی ادارہ قائم کیا جانا چاہئے جو مسلمانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم اسلامیہ سے روشناس کرائے۔ ان درد مند رہنماوٕں میں صاحبزادہ عبدالقیوم کا نام سر فہرست ہے جنہوں نے صوبہ سرحد کے مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ اس مقصد کے لئے صوبہ سرحد میں انجمن حمایت اسلام کی بنیاد ڈالی گئی۔
صاحبزادہ عبدالقیوم12دسمبر1863ئ کو ضلع مردان کی تحصیل صوابی میں پید اہوئے آپ نے مشن ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ 1887ئ میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کی اور ذاتی محنت اورلگن سے ترقی کرتے کرتے پولیٹیکل ایجنٹ کے عہدہ تک پہنچے۔ آپ نے صوبہ سرحد میں آئینی اصلاحات کے نفاذ کے لئے گراں قدر کام کیا۔ آپ نے 4 دسمبر1937ئ کو وفات پائی۔
دار العلوم اسلامیہ کا قیام
صاحبزادہ عبدالقیوم علی گڑھ کی تعلیمی تحریک کے حامی تھے اور چاہتے تھے کہ صوبہ سرحد میں بھی علی گڑھ کی طرز کا کوئی تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے۔1912ئ میں آپ نے تعلیمی ادارہ کے قیام کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ جس نے تقریباً پندرہ لاکھ روپیہ جمع کیا۔د رہ خیبر کو جانے والی سڑک پر پشاور سے پانچ میل دور دو سو ایکڑ اراضی حاصل کی گئی، جہاں پر1913ئ میں اپنے انگریز دوست جارج روس کیپل کے تعاون سے صاحبزادہ صاحب نے دار العلوم اسلامیہ کی بنیاد ڈالی۔ اس ادارے کا سنگ بنیاد حاجی ترنگ زئی کے ہاتھوں رکھا گیا جو کہ ریشمی رومال کی تحریک کے ایک عظیم مجاہد تھے۔
اسلامیہ کالج پشاور کا قیام
دار العلوم اسلامیہ صاحبزادہ عبدالقیوم کی خدمات اور کوششوں سے جلد ہی ترقی کر گیا اور اسلامیہ کالج پشاور کے نام سے مشہور ہوا۔ اسلامیہ کالج پشاور صوبہ کا سب سے بڑا تعلیمی اور ثقافتی مرکز بن گیا۔ کالج کو ترقی دینے میں ان کی محنت اور کوششوں کا بہت دخل ہے۔ آپ نے کالج کی عمارتوں کو خوبصورت بنایا اور کالج کے تعلیمی معیار میں قابل قدر اضافہ کیا۔آپ کالج کی انتظامیہ کے تاحیات سیکرٹری رہے صوبہ سرحد میں آپ کی تعلیمی خدمات کے عوض آپ کو آل انڈین محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا۔
اسلامیہ کالج کے طلبائ نے تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لیا اور1947ئ کے استصواب رائے کو مسلم لیگ کے حق میں کامیاب بنانے میں اس کالج کے طلبائ کا بہت بڑا حصہ ہے۔ قائداعظم کو اسلامیہ کالج کے طلبائ سے بڑی محبت تھی اور کالج کے طلبائ سے آپ دلی لگاوٕ رکھتے تھے۔ آپ کی وصیت کے مطابق آپ کے ترکے سے وسیع حصہ اسلامیہ کالج پشاور کو دیا گیا۔
تقسیم بنگال اور مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد
ایسٹ انڈیا کمپنی جو ہندوستان میں تجارت کی غرض سے آئی تھی جلد ہی ہندوستان کے سیاسی نظام پر چھا گئی اور مسلمانوں کا سیاسی اقتدار تقریباً ختم ہو گیا، مسلمان نئی صورت حال سے سخت پریشان تھے اور اپنا اقتدار کھونے کے بعد معاشرے میں اپنی اعلیٰ حیثیت بھی کھو چکے تھے، مسلمانوں کو اپنی آزادی اور اپنے اقتدار کے خاتمے پر سخت افسوس تھا اور وہ اپنی سابقہ حیثیت بحال کرنے کے خواہش مند تھے، مسلمانوں نے اپنی آزادی اور اپنا اقتدار بحال کرنے کے لئے جدوجہد کی اور تحریک مجاہدین کے ذریعے مسلمانوں کی تحریک آزادی کا آغاز ہوا۔ بدقسمتی سے تحریک مجاہدین غداروں کی وجہ سے ناکام ہو گئی۔ 1857ئ کی جنگ آزادی لڑی گئی لیکن یہ کوشش کبھی رائیگاں گئی اور مسلمان انگریزوں کے زیر عتاب آ گئے۔ مسلمانوں پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اور انگریز ہندووٕں اور دوسری قوموں کے تعاون سے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہو گئے۔
مسلمانوں پر باعزت معاشرتی زندگی کے دروازے بند کر دیئے گئے اور ان کی معاشی حالت کو تباہ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے مسلمان پستی کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے گئے۔
اس آڑے وقت میں سرسید احمد خان نے قوم کی رہبری کی۔آپ نے مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور انہیں سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کی۔ آپ کے خیال میں جب تک مسلمان پوری طرح مغربی تعلیم سے بہرہ ور نہ ہو جاتے سیاسی سرگرمیاں ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتیں۔ تحریک علی گڑھ کے ذریعے آپ نے مسلمانوں کو نئی راہ دکھائی اور ان کی معاشرتی، معاشی اور سیاسی حالت کو سنبھالا اور انہیں اپنا کھویا ہوا معاشرتی مقام حاصل کرنے میں مدد دی۔
یکم نومبر1858ئ کو ہندوستان کا انتظام ایسٹ انڈیا کمپنی سے لے لیا گیا اور اسے تاج برطانیہ کے سپرد کر دیا گیا۔ 1857ئ کی جنگ آزادی نے انگریز حکمرانوں پر یہ بات عیاں کر دی تھی کہ اگر ہندوستان کے لگوں کو حکومتی کاموں میں شریک نہ کیا گیا او انہیں مراعات نہ دی گئیں تو ہندوستان میں انگریز اپنے پاوٕں نہ جما سکیں گے سرسید احمد خان نے رسالہ ٫٫ اسباب بغاوت ہند٬٬ لکھ کر حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی اور برطانوی حکومت کو مقامی باشندوں کو حکومت کے انتظام میں شریک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آپ نے اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعے حکومت پر یہ واضح کر دیا تھا کہ اب ہندوستان کے مقامی باشندوں کو کسی نہ کسی شکل میں حکومت کے انتظام میں شامل کرنا پڑے گا۔ آپ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ مقامی باشندوں کو لیجسلیٹو کونسل میں نمائندگی دی جائے۔ اس طرح مقامی باشندوں میں حکومت کے لئے وفاداری کے جذبات پیدا ہوں گے۔
ہندوستان میں پہلا قانونی ڈھانچہ1861ئ میں نافذ کیا گیا۔ اس ایکٹ کی رو سے حکومت کے سربراہ جسے گورنر جنرل کہا جاتا تھا نے انتظامی کونسل میں پہلی بار ہندوستانی باشندوں کو شامل کیا۔1892ئ میں دوسرا قانون جاری کیا گیا جسے انڈین کونسلز ایکٹ1892ئ کہا جاتا ہے اس ایکٹ کی رو سے مجلس قانون ساز کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔
1885ئ میں کانگریس معرض وجود میں آئی۔ اپنے قیام کے موقعہ پر کانگریس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہندوستان کے تمام لوگوں کی نمائندگی کرے گی۔ شروع شروع میں کانگریس نے اپنے اس وعدہ کا تھوڑا بہت احساس کیا لیکن آہستہ آہستہ کانگریس کی سرگرمیاں ہندوانہ ہوتی چلی گئیں۔
کانگریس نے اپنے متعصابہ رویہ کا سب سے پہلے اظہار اس وقت کیا جب اس نے گورنر جنرل کی کونسل اور صوبائی کونسلوں میں نامزدگی کے طریق کار کو ختم کر کے انتخاب کے ذریعے تقرری کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد کانگریس نے سرکاری ملازمت میں بھرتی کیلئے مقابلے کا امتحان کا مطالبہ کیا اور یہ کہا کہ تمام ملازمت میں بھرتی کے لئے مقابلے کے امتحان ہونا چاہیے۔
بظاہر یہ مطالبات نہایت معصوم اور بے ضرر نظر آتے تھے لیکن اس کے پس پردہ ہندو کی ازلی مسلمان دشمنی چھپی تھی۔ کانگریس کو یہ علم تھا کہ اگر ہندوستان میں مغربی جمہوریت کا اجرائ کر دیا جائے تو مسلمان کبھی بھی انتخاب نہ جیت سکیں گے اور اس طرح حکومت کے اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ اسی طرح مقابلے کے امتحان کا مطالبہ کرنے کا مقصد بھی مسلمانوں کو سرکاری ملازمت سے خارج کرنا تھا کیونکہ مسلمان تعلیمی اعتبار سے ہندووٕں سے بہت پیچھے تھے اور کسی صورت میں بھی مقابلے کے امتحان میں ہندووٕں کا مقابلہ نہ کر سکتے تھے۔
سرسید احمد خان نے کانگریس کے مطالبات کی شدت سے مخالفت کی اور حکومت پر یہ واضح کیا کہ ہندوستان میں مغربی طرز کی جمہوریت نہیں چل سکتی، کیونکہ ہندوستان میں کئی قومیں آباد ہیں۔ آپ نے مقابلے کے امتحانوں پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ مقابلے کے امتحان اسی صورت میں لاگو کئے جا سکتے ہیں جب کہ تمام قوموں کو یکساں تعلیمی سہولتیں میسر ہوں۔ آپ نے مسلمانوں پر کانگریس کی سیاسی چالوں کی وضاحت کی اور ہمیں کانگریس سے علیحدہ ہونے کی تلقین کی۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"