Author Topic: بزم ساتھی نارتھ کراچی کے اسکولوں کے بچوں میں شائننگ اسٹار کی تقریب  (Read 2462 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بزم ساتھی نارتھ کراچی کے اسکولوں کے بچوں میں شائننگ اسٹار کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزم ساتھی نارتھ کراچی کے تحت انجمن کمپلیکس میں اسکولوں کے بچوں میں مقابلوں کے حوالے سے شاندار شائننگ اسٹار 2009ءکی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عثمان پبلک اسکول، اکبر پبلک اسکول ، روز گرامر اسکول، موسس گرامر اسکول، مڈ ایشیا اسکول، شائننگ اسٹار اسکول اور فیلکن ہاوس اسکول کے علاوہ مختلف اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر عنایت علی خان تھے۔ اس کے علاوہ صدر بزم ساتھی کراچی عبید احمد خان اور نگراں بزم، ساتھی زون شمالی حسن صدیقی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے مابین دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں مقابلہ تقریر، مقابلہ مضمون نویسی، مقابلہ نظم اور کوئز مقابلہ شامل تھے۔ مقابلہ تقریر کا موضوع ” ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے“ رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر شائننگ اسٹار گرامر اسکول کے طلبہ نے ” کشمیر“ کے موضوع پر ایک خوبصورت اور پرجوش خاکہ پیش کیا جسے شرکائے محفل نے بہت سراہا اور بے حد پسند کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں بزم ساتھی کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بزم ساتھی نے جس انداز سے مسئلہ کشمیر کو طلبہ کے سامنے پیش کیا اس طرح ہر طالب علم کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں طلبہ کو یہ پیغام دوں گا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور اس کے ساتھ اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کریں تاکہ ہم بھی ایک ترقی یافتہ قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آئیں۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"