Author Topic: آل کراچی طلبہ مدارس کے درمیان مقابلہ حسن قرآت کا جامعتہ الاخوان میں انعقاد  (Read 2667 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آل کراچی طلبہ مدارس کے درمیان مقابلہ حسن قرآت کا جامعتہ الاخوان میں انعقاد

کراچی (پ ر) جمعیت طلبہ عربیہ کی ذیلی تنظیم بزم قرآن کراچی کے تحت آل کراچی طلبہ مدارس کے درمیان مقابلہ حسن قرا¿ت کا انعقاد جامعتہ الاخوان نیو کراچی میں ہوا۔ مقابلہ حسن قرات میں بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ نامور اور معروف قراءقاری نثار احمد قاسمی‘ قاری قوی الشریم‘ قاری امجد نصیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ امین صوبہ سندھ شہاب الدین نے تنظیم بزم قرآن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں میں قرآن کو حسن صوت کے ساتھ پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا درست مفہوم عوام تک پہنچایا جائے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے منتظم محمد آدم سمیع نے کہا کہ آج ہر طرف قرآن کی بے حرمتی کی جارہی ہے‘ ہمیں قرآن کا تحفظ کرکے اس کی دعوت کو عام کرنا ہوگا۔ مقابلہ حسن قرا¿ت میں جامعتہ الاخوان کے طالب علم ذوالقرنین نے اول‘ محمد فیصل نے دوم اور جامعہ حنیفیہ کے طالب علم نجییب اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباءمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"