Author Topic: پی این ایس جوہر آڈیٹوریم کراچی میں پرنسپل وار فیئر، اور نیویگیشن پر سیمینار منعق  (Read 4444 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی این ایس جوہر آڈیٹوریم کراچی میں پرنسپل وار فیئر، اور نیویگیشن پر سیمینار منعقد
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی این ایس جوہر آڈیٹوریم میں جمعرات کو پرنسپل وار فیئر، سرفیس وار فیئر، ٹائیڈروگرافی اور نیویگیشن پر سیمینار منعقد ہوا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی تیز رفتاری سے جاری ہے اور یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس ترقی سے ہم آہنگ کریں تاکہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں موٴثر طورپر انجام دیں سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، مسلسل کوششوں اور کمٹمنٹ سے بھی ایک سولجر پیشہ ورانہ طورپر مضبوط اور اہل بن سکتاہے۔ سیمینار میں پیش کئے گئے پیپرز پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ ان پیپرز میں جن ایشوز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے وہ میری ٹائم ڈیفنس کے نقطہٴ نظر سے بہت اہم ہیں۔ پیپرز میں پیش کی گئی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ قبل ازیں میری ٹائم ڈیفنس سے متعلق مختلف موضوعات پر پیپرز پیش کئے گئے۔ کیپٹن نوید اختر، کمانڈر فیاض حسین اور کیپٹن زبیر شفیق نے پیپرز پیش کئے۔ سیمینار میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"