Author Topic: تعلیم کے دشمن طالبان سے کرزئى کی اپیل  (Read 1263 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیم کے دشمن طالبان سے کرزئى کی اپیل

افغان صدر حامد کرزئى نے  نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک تقریر میں  طالبان جنگجوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو سکول جانے سے نہ روکیں۔

وزارتِ تعلیم کا اندازہ ہے کہ اس سال عدم  سلامتی اور تعلیمی سازوسامان  اور دوسری سہولتوں کی کمی کی وجہ سے 50لاکھ سے زیادہ بچّے  سکول نہیں جاسکیں گے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے وزیرِ تعلیم  فاروق وردک کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعرات کے روز سے  کُل 70 لاکھ طلبا نے سکول جانا شروع کیا ہے ۔ طلبا کی یہ تعداد 2008 کی تعداد سے10لاکھ زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے  کہ مزید طلبا کی جگہ بنانے کے لیے پچھلے  سال 2000نئے سکول تعمیر کیے گئے۔

وردک کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ  ملک کے جنوب اور مشرق میں ، جہاں  طالبان  باغی سب سے زیادہ سرگرم ہیں ، سلامتی کی بگڑتی ہوئى صورتِ حال کی وجہ سے 614سکولوں کو بند کردیا گیا۔
      شکریہ وائس آف امریکہ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"