Author Topic: طلبہ کے مسائل کے ذمہ دار ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کا عملہ ہے ۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈری  (Read 3878 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
طلبہ کے مسائل کے ذمہ دار ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کا عملہ ہے ۔ پختوں ایس ایف

ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار ) پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈیرہ ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈویژنل صدر شیرپاؤ خان عرف پاجی نے کی ۔ اجلاس میں ضلعی صدر عرفان خٹک‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حزب اللہ عرف ملک‘ سینئر نائب صدر سیف الرحمن وزیر‘ نائب صدر انعام محسود کے علاوہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیرہ بورڈ کے عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے طلباء دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ طالبعلم ڈیرہ بورڈ میں کئی کئی گھنٹے دھوپ میں اپنے کام کے سلسلے میں کھڑے رہتے ہیں۔لیکن ان کے کام نہیں ہوپاتے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر مقامی انتظامیہ اور بورڈ کے ذمہ داران نے اس مسئلہ کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکلا تو طالبعلم ڈیرہ بورڈ کا گھیراؤ کرینگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ڈیرہ بورڈ کے عملے پر عائد ہو گی۔