Author Topic: انڈیا میں تعلیمی اصلاحات کا اعلان امتحانات میں بچوں کو نمبر کے بجائے گریڈ دیے جا  (Read 4335 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انڈیا میں تعلیمی اصلاحات کا اعلان امتحانات میں بچوں کو نمبر کے بجائے گریڈ دیے جائیں

کپل سِبل کے مطابق مدارس سے ملنے والی ڈگری سرکاری بورڈ سے منظور شدہ ہوگی۔

ہندوستان میں کے تعلیمی نظام میں غیر معمولی اصلاحات کے طور پر حکومت نے دسویں درجے کے بورڈ کے امتحان ختم کرنے اور پورے ملک میں بارہویں درجے کے امتحان کے لیے متعدد بورڈ کے بجائےایک واحد بورڈ تشکیل دینے کی تحویز پیش کی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ امتحانات میں بچوں کو نمبر کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔

دارالحکومت دلی میں ایک نیوز کانفرنس میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر کپل سبل نے تعلیمی، نظام میں اصلاحی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دسویں درجے کے امتحانات ختم کرنا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ یورڈ کے دوران طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی زبردست ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان طلبہ کے لیے امتحان کا بندوبست ہوگا جو ان پری یونیورسٹی کورسز میں داخلہ لیتے ہیں جہاں دسویں درجے کا امتحان لازمی ہوتا ہے۔

بارہویں درجے کے بورڈ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بارہویں کلاس کے لیے ہر بچہ صرف ایک بورڈ کے تحت امتحان میں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت اسے مختلف بورڈ میں بیٹھنا ہوتا ہے جن میں نمبر دینے کا اپنا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔

ان تجاویز کا اعلان وزارت کے آئندہ سو دنوں کے پلان کے تحت کیا گیا ہے۔ کپل سبل نے یہ بھی بتایا کہ ان منصوبوں سے متعلق ایک بل پارلیمان کے آئندہ اجلاس میں ہی منظور کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

مدارس میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے بارے میں مسٹر سبل کا کہنا تھا کہ مدارس میں دی جانے والی مذہبی تعلیم میں وزارت کا کوئی دخل نہیں ہو گا لیکن اس قسم کے انتظامات کیے جائيں گے کہ انہیں ملنے والی ڈگری موجودہ سرکاری بورڈز سے منظور شدہ ہوں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول کھولنے کی بھی بات کہی ہے۔

کپل سبل نے یہ بھی بتایا کہ اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو تسلیم کرنے اور ان کے میعار پر نظر رکھنے کے لیے ایک آزاد ادارہ قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔

      شکریہ بی بی سی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"