Author Topic: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ملک میں ایک بورڈ اور ایک نصاب نافذ کرنے کی مخالفت  (Read 4475 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ملک میں ایک بورڈ اور ایک نصاب نافذ کرنے  کی مخالفت

مرلی منوہن جوشی کے مطابق حکومت جلد بازی میں ہے۔

ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ایک بورڈ اور ایک نصاب نافذ کرنے مخالفت کی ہے۔

حال ہی میں انسانی وسائل و ترقی کی وزارت نے دسویں درجے کے امتحان کو ’آپشنل‘ یعنی اختیاری کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ایک بورڈ اور ایک نصاب نافذ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت اس تجویز پر نظرثانی کرے۔ بی جے پی کے رہنما اور انسانی وسائل و ترقی کے سابق وزیر مرلی منوہر جوشی نے اس موضوع پر کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جوشی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہےکہ ملک میں تعلیمی نظام ’کونکورنٹ لسٹ‘ میں ہے، یعنی اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مرکزی حکومت بغیر ریاستی حکومتوں کی صلاح کے نہیں کر سکتی، اس کے باوجود مرکزی حکومت اتنی اہم ترامیم کی تیاریاں کر رہی ہے، یہ پارٹی کو منظور نہيں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد بازی میں ہے۔

ڈاکٹر جوشی نے یہ بھی کہا کہ سو دنوں میں اگر حکومت کچھ خاص نہيں کر پاتی ہے تو اسے معاف کیا جا سکتا ہے لیکن سو دنوں کی جلد بازی میں تعلیمی نظام کو برباد نہيں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا یو جی سی، آئی آئی ٹی اور انڈین مڈیکل کونسل کو ختم کر کے اس کی جگہ ایک خودمختار نگراں ادارہ تشکیل دینا مناسب نہیں ہوگا۔

مرلی منوہر جوشی کے مطابق تعلیمی نظام میں نجی اور بیرونی دخل اندازی بڑھانے کے لیے اس قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"