Author Topic: میٹرک آرٹس کے نتائج میں ماما پارسی اسکول سرفہرست رہے تعلیمی بورڈ کراچی  (Read 1873 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک آرٹس کے نتائج میں  ماما پارسی اسکول سرفہرست رہے تعلیمی بورڈ کراچی
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت پیر کو سکینڈری اسکول سرٹیفکٹ پارٹ II جنرل گروپ (آرٹس) ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2009 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں تینوں پوزیشنیں پارسی اسکولوں نے حاصل کیں، ماماپارسی گرلز سکینڈری اسکول کی فرح فیروز والد بنت دھن جی شا فیروز والا نے 850 نمبروں میں سے 765 نمبر (90.00) فیصد لے کر پہلی۔ بی وی ایس پارسی اسکول کے طالبعلم فرحان حسن صدیقی ولد مشاہد حسن صدیقی نے 747 نمبر (87.88) فیصد نمبر لے کر دوسری اور ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول کی امن عارف صدیقی بنت عارف احمد صدیقی نے 745 نمبر (87.65) فیصد لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، میٹرک آرٹس کے امتحانات میں شرکت کے لیے 30787 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا، 30417 نے شرکت کی، 370 غیر حاضر رہے۔ اے ون گریڈ میں 224 ، اے گریڈ میں 1783 ، بی گریڈ میں 4906 ، سی گریڈ میں 6957 ، ڈی گریڈ میں 4447 ، ای گریڈ میں 320 اور اضافی مضامین میں 239 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ نتائج کا تناسب 62.23 فیصد رہا اور مجموعی طور پر 18 ہزار 8 سو 76 امیدوار کامیاب ہوئے یہ نتائج روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"