Author Topic: Republic of Slovenia  (Read 1771 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Republic of Slovenia
« on: June 29, 2009, 06:31:24 PM »

 سلووینیا
Republic of Slovenia


نام : جمہوریہ سلووینیا،
 انٹرنیشنل كوڈ(SL)
رقبہ7,820 مربع میل ﴿20,253 مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: سلووینیا كے شمال میں آسٹریا اور جنوب میں كروشیا واقع ہیں، مشرق میں ہنگری اور مغرب میں بحیرہ ایڈریاٹك اور اٹلی ہیں۔ آبادی:1,932,917 ﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾ دار الحكومت: لوجبلجانہ Ljubljianaآبادی 330,000﴿1996ئ كے اعداد و شمار﴾
 انٹرنیشنل كوڈ لوجبلجانہ (LJU) زبانیں: سلووینین، اكثر لوگ سربوكروشین زبان بھی بولتے ہیں۔
 مذہب: رومن كیتھولك 70.8فیصد، مسلمان ایك فیصد، باقی مختلف عقائد كے حامل،

 تعلیم:99 فیصد تعلیم یافتہ، آب و ہوا: اس كی آب و ہوا وسطی یورپ سے ملتی ہے، سوائے ساحلی علاقوں كے، قدرتی وسائل:Lignite ، كوئلہ، لیڈ، زنك، مركری، یورینیم، چاندی، ہائیڈرو پاور، صنعتیں: كیمیكلز مشین ٹولزFerrous Metellurgy رولنگ ملز پروڈكٹس، ایلومینیم ریڈكشن اور رولڈ پروڈكٹس، لیڈ اینڈ زنك كی دھلائی، الیكٹرونكس، ملٹری الیكٹرونكس، ٹرك، الیكٹرك پاور كے جدید آلات، لكڑی كی مصنوعات، ٹیكسٹائلز،

 ایكسپورٹ: مشینری اور ٹرانسپورٹ كا سامان، كیمیكلز، خوراك،

 ٹریڈنگ پارٹنرز: جرمنی، اٹلی، كروشیا، آسٹریا، فرانس، ہنگری، روس

 امپورٹ: فیئول، كیمیكلز، لبریكینٹس، ٹرانسپورٹ كا سامان، كرنسی: سلووینین ٹولرTolar فی كس سالانہ آمدنی 12,000 ڈالر

سلووینیا میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

اقوام متحدہ كے جاری كردہ Laissez-Passerہولڈرز جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندوں كو جاری كردہ قومی شناختی كارڈز جسے دكھا كر سلووینیا میں بغیر پاسپورٹ داخل ہو سكتے ہیں۔

آسٹریا، بیلجیم، كروشیا، فرانس، یونان، ہنگری، اٹلی، لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، مالٹا، نیدر لینڈز، پرتگال، سلووینیا، سپین، سوئٹزرلینڈ

جرمنی كے باشندے شناختی كارڈPersonalausweis دكھا كر سلووینیا میں داخل ہو سكتے ہیں۔

Seaman Book ہولڈرز، جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

Stateless Personsاور مہاجرین كو جاری كئے گئے سفری دستاویز۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے جن كے پاسپورٹ كی میعاد5 سال قبل ختم ہو چكی ہو، پرانے پاسپورٹ پر سلووینیا میں داخل ہو سكتے ہیں۔

آسٹریا، بیلجیم، فرانس، لكسمبرگ، پرتگال، سپین اور سوئٹزرلینڈ

جرمنی كے باشندے سلووینیا میں بغیر پاسپورٹ ایك سال تك قیام كر سكتے ہیں۔

سلووینیا كے نئے پاسپورٹ

سلووینیا كی موجودہ حكومت نے پہلی حكومت كے نیلے كور والے پاسپورٹ ختم كر دیئے ہیں اب موجودہ حكومت كے جاری كردہ سرخ كور والے یا پاسپورٹ زیر استعمال ہیں۔

ویزا وارننگ

سلووینیا میں آنے والے جن مسافروں كے پاسپورٹ، ویزا اور دیگر دستاویز غلط یا جعلی ثابت ہوں تو انہیں ملك میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسے مسافروں كو1,000,000 سلووینین ٹولر﴿4500یورو﴾ جرمانہ كی سزا دی جائے گی اور انہیں لانے والی فضائی كمپنی كو فی مسافر جرمانہ ادا كرنا ہو گا۔

سلووینیا میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

سلووینیا كے باشندے

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے بغیر ویزا سلووینیا میں داخل ہو سكتے ہیں۔

بوسنیا اینڈ ہرز گوونیا، روسی فیڈریشن، سربیا اینڈ مونٹی نیگرو اور تركی۔

سنگاپور كے شہری14دنوں تك بغیر پاسپورٹ اور ویزا سلووینیا میں قیام كر سكتے ہیں ﴿شناختی كارڈ كے ہمراہ﴾

ملائیشیا كے باشندے 30 دنوں تك بغیر ویزا سلووینیا میں قیام كر سكتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 90 دنوں تك بغیر ویزا سلووینیا میں قیام كر سكتے ہیں۔

انڈورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، بولیویا، برازیل، بلغاریہ، برونائی دار سلام، كینیڈا، چین ﴿عوامی جمہوریہ﴾ چلی، كوسٹاریكا، كروشیا، چیك جمہوریہ، قبرص، ڈنمارك، ایلسلوا ڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، ہنڈوراس، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جمہوریہ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، كوریا جمہوریہ، لیٹویا، لیسٹنٹائن، لیتھو آنیا، لكسمبرگ، مالٹا، میكسیكو، مناكو، نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، نیكاراگوا، ناروے، پانامہ، پرتگال، پولینڈ، پیراگوائے، رومانہ، سان مرینو، سلوواك جمہوریہ، سپین، سوئٹزرلینڈ، سویڈن یوروگوائے، ریاست ہائے متحدہ امریكا، ویٹی كن سٹی اور وینزویلا

برٹش پاسپورٹ ہولڈرز جن كے پاسپورٹ پرBritish Citizen یا British Dependent Territories Citizens كی تصدیق كی گئی ہو۔

Laissez-Passer جو اقوام متحدہ كے سٹاف كے لیے جاری كیا گیا ہو اور اس كے ہولڈرز سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے جنہیں ڈپلومیٹك یا سروس پاسپورٹ جاری كئے گئے ہوں۔

البانیہ، بوسنیا اینڈ ہرز گوونیا، چین ﴿عوامی جمہوریہ﴾ كیوبا، مصر، سربیا اینڈ مونٹی نیگرو، جنوبی افریقہ اور تركی۔

فلپائن كے جن باشندوں كو ڈپلومیٹك یا آفیشل پاسپورٹ جاری كئے گئے ہوں۔

Seaman Bookہولڈرز جن كے پاس شپنگ كمپنی كا گارنٹی لیٹر موجود ہو۔

صحت:

سلووینیا میں آنے والے كسی ملك كے باشندے كے لیے Vaccinationsكی ضرورت نہیں۔

ٹیكس:

سلووینیا میں آمد یا واپسی پر كسی مسافر سے ائیر پورٹ ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا۔

كسٹم:

200سگریٹ یا 50 سگار یا250 گرام تمباكو ذاتی استعمال كے لیے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ایك لیٹر شراب،50 گرام پرفیوم ذاتی استعمال كے لیے لے جانے كی اجازت ہے۔

پالتو جانور: بلیاں اور كتے ہمراہ لے جاتے وقت ویٹرنری سرجن كا سرٹیفكیٹ ہمراہ لائیں۔

كرنسی: غیر ملكی كرنسی حسب ضرورت ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

مقامی كرنسی سلوونین ٹولر3,000,000 ﴿یورو13,500﴾ ہونے كی صورت میں ائیر پورٹ حكام كے سامنے دكھائی جائے۔
 
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"