Author Topic: Hungary  (Read 1943 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Hungary
« on: June 29, 2009, 06:34:57 PM »

 ہنگری
Hungary


نام: جمہوریہ ہنگری،
انٹرنیشنل كوڈ(HU) ،
 رقبہ: 35,919مربع میل ﴿93,030 مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: مشرقی یورپ میں واقع ہے۔ مغرب میں آسٹریا، شمال میں چیك جمہوریہ، شمال مشرق میں روس، مشرق میں رومانیہ اور جنوب میں یوگو سلاویہ ہیں۔ آبادی:10,275,034 ﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾ دار الحكومت: بڈاپشتBudapest، آبادی2,008,456 ﴿1995ئ كے اعداد و شمار﴾ انٹرنیشنل كوڈ، بڈاپسٹ(BUD) زبانیں:Magyar﴿ہنگری كی زبان98.2 فیصد لوگ بولتے ہیں، دیگر1.8 فیصد بولی جاتی ہیں۔ مذہب: رومن كیتھولك 67.5فیصد، پروٹسٹینٹ25فیصد،Atheist﴿دہرئیے﴾ 7.5فیصد، تعلیم:100 فیصد تعلیم یافتہ، آب و ہوا: گرمیوں میں سخت گرمی، سردیوں میں سخت سردی، سالانہ بارش25انچ، قدرتی وسائل:Bauxite، كوئلہ، قدرتی گیس، قابل كاشت زمین، صنعتیں: كان كنیMetallurgy، تعمیراتی سامان، فوڈ پروسیسنگ، ٹیكسٹائلز، كیمیكلز، فارما سوئیٹكلز، موٹر گاڑیاں، ایكسپورٹ: مشینری اور متعلقہ سامان، اشیائے صرف، زرعی پروڈكٹس، فوڈ پروڈكٹس، خام مال، فیئول، بجلی، امپورٹ: مشینری اور متعلقہ جدید سامان،فیئول ، فوڈ پروڈكٹس، خام مال ٹریڈنگ پارٹنرز: جرمنی، آسٹریا، اٹلی، نیدر لینڈز، روس، كرنسی: فارنٹForint، فی كس سالانہ آمدنی 11,200ڈالر

ہنگری میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے بغیر پاسپورٹ ہنگری میں داخل ہو سكتے ہیں، مگر اپنے قومی شناختی كارڈ كے ہمراہ

انڈورا، آسٹریا، بیلجیم، كروشیا، فرانس، جرمنی ﴿Personalausweis كے ہمراہ﴾ اٹلی، لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، لسووینیا، سپین اور سوئٹزرلینڈ۔

لندن كنونشن1946ئ اور جنیوا كنونشن1951ئ كے تحتStateless Persons اور مہاجرین كو سفری دستاویزTitre De Vovageكے ہمراہ Laissez-Passer ہولڈرز بغیر پاسپورٹ ہنگری میں داخل ہو سكتے ہیں۔

جرمنی كے 14سال تك كی عمر كے بچے جرمن شناختی كارڈKinderausweisكے تحت ہنگری میں داخل ہو سكتے ہیں۔

آسٹریا كے باشندے جن كے پاسپورٹ5 سال قبل Expireہو چكے ہوں وہ پرانے پاسپورٹ پر ہنگری میں داخل ہو سكتے ہیں۔

Nato ممالك كے فوجیوں كے لیے پاسپورٹ كی ضرورت نہیں یہ اپنے ملٹری شناختی كارڈ كے ساتھ ہنگری میں داخل ہو سكتے ہیں۔

ویزا وارننگ

ہنگری میں داخل ہوتے وقت جن مسافروں كے پاسپورٹ، ویزا یا سفری دستاویز غلط اور جعلی ثابت ہوں گی انہیں1,000,000ہنگرین فارنٹ جرمانہ كی سزا دی جائے گی اور ایسے مسافروں كو اگلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا جہاں سے وہ آئے ہوں گے۔

ہنگری میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

ہنگری كے باشندے

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 30 دنوں تك بغیر ویزا ہنگری میں قیام كر سكتے ہیں۔

قبرص، ایسٹونیا، لیٹویا، مالٹا، نیكاراگوا، رومانیہ، سان مرینو اور سنگاپور

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 90 دنوں تك بغیر ویزا ہنگری میں قیام كر سكتے ہیں۔

انڈورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، برازیل، بلغاریہ، كینیڈا، چلی، كوسٹاریكا، كروشیا، چیك جمہوریہ، ڈنمارك، ایكواڈور، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جمہوریہ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، كوریا جمہوریہ، لیسٹنٹائن، لیتھو آنیا، لكسمبرگ، ملائشیا، میكسیكو، مناكو، نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواك جمہوریہ، سلووینیا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، یوروگوائے، ریاست ہائے متحدہ امریكا اور وینزویلا۔

برٹش پاسپورٹ ہولڈرز جن كے پاسپورٹ پرBritish Citizenكی تصدیق كی گئی ہو۔

مندرجہ ذیل ممالك كے ڈپلومیٹك پاسپورٹ ہولڈرز، آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز 3 ماہ تك ہنگری میں بغیر ویزا قیام كر سكتے ہیں۔

پانامہ، لابانیہ، كیمبوڈیا، كولمبیا، لاوٕس، مراكش، پیراگوائے، پیرو، فلپائن، تھائی لینڈ، ویت نام

ہنگری میں تعینات غیر ملكی سفارت كار ڈپلومیٹك پاسپورٹ پر ہنگری میں آ ور جا سكتے ہیں۔

جنوبی افریقہ كے ڈپلومیٹك پاسپورٹ ہولڈرز ہنگری میں120 دنوں تك قیام كر سكتے ہیں۔

صحت:

ہنگری میں داخل ہونے والے كسی مسافر كے لیے Vaccinationكی ضرورت نہیں۔

ٹیكس:

ہنگری میں داخل ہوتے وقت یا ہنگری سے جاتے وقت ائیر پورٹ ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا۔

كسٹم:

200سگریٹ یا100 سگار یا250گرام تمباكو ذاتی استعمال كے لیے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ایك لیٹر شراب، حسب ضرورت استعمال كر كے پرفیوم ذاتی استعمال كے لیے لے جانے پر كوئی پابندی نہیں۔

كافی، چائے، كوكا، ایك كلو مقدار میں ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ممانعت:

منشیات، اسلحہ، گوشت، دودھ اور ویٹرنری پروڈكٹس ہمراہ لے جانے كی اجازت نہیں ہے۔

پالتو جانور:

بلیاں اور كتے لاتے وقت ویٹرنری سرجن كا سرٹیفكیٹ ہمراہ لے كر جائیں۔

كرنسی:

كسی بھی ملك كی كرنسی حسب ضرورت لے جا سكتے ہیں، تعداد پر پابندی نہیں۔
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"