Author Topic: Al-Mamlaka Al-Arabiya as Saudiya Saudi Arabia - Kingdom of Saudi Arabia  (Read 4665 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Al-Mamlaka Al-Arabiya as Saudiya Saudi Arabia - Kingdom of Saudi Arabia Saudi Arabia - Kingdom of Saudi Arabia


 سعودی عرب

نام: مملكت سعودی عرب،
قومی نام:Al-Mamlaka Al-Arabiya as Saudiya
انٹرنیشنل كوڈ:(SA)
 رقبہ:756,981مربع میل ﴿1,960,582مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: مملكت سعودی عرب كی حد مشرق میں خلیج فارس سے شروع ہوتی ہے اور مغرب میں بحر احمر پر ختم ہوتی ہے۔ اس كے شمال میں عراق اور شام، جنوب میں یمن اور عمان واقع ہیں اس كے وسط میں نجد سب سے بڑی اقلیم ہے۔ آبادی:23,513,330﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾ دار الحكومت: ریاض، آبادی 3,000,000﴿1993ئ كے اعداد و شمار﴾، انٹرنیشنل كوڈ، ریاض(RUH) بڑے شہر: جدہ، آبادی 2,500,000﴿1993ئ كے اعداد و شمار﴾ مكہ مكرمہ، آبادی 550,000﴿1994ئ كے اعداد و شمار﴾ مدینہ منورہ، طائف، دمام، الخبر، زبانیں: عربی، سركاری زبان ہے، انگریزی بھی عام بولی جاتی ہے۔ مذہب: اسلام 100 فیصد مسلمان، تعلیم:70فیصد تعلیم یافتہ، آب و ہوا: میدانی علاقوں میں آب و ہوا صحرائی ہے یہاں سخت گرمی اور رطوبت ہوتی ہے۔ پہاڑی علاقوں كی آب و ہوا معتدل ہے البتہ تھوڑی سردی پڑتی ہے، گرمی میں معمولی بارش ہوتی ہے۔ قدرتی وسائل: پٹرولیم، قدرتی گیس، خام لوہا، سونا، تانبا، صنعتیں: خام تیل كی تیاری، پٹرولیم ریفائننگ، پیٹرو كیمیكلز، سیمنٹ، تعمیرات، كھاد، پلاسٹكس، ایكسپورٹ: پٹرولیم اور پٹرولیم پروڈكٹس، امپورٹ: مشینری اور متعلقہ جدید سامان، اشیائے خوردنی، كیمیكلز، موٹر گاڑیاں، ٹیكسٹائلز، ٹریڈنگ پارٹنرز: جاپان، فرانس، امریكا، جنوبی كوریا، سنگاپور، انڈیا، جرمنی، پاكستان، اٹلی، برطانیہ، كرنسی: ریال Riyal فی كس سالانہ آمدنی :10,500ڈالر

حاجیوں كے لیے سعودی حكومت كی ہدایات

سعودی عرب میں لائے جانے والے مسافروں كو بیرون ممالك كی فضائی كمپنیاں اپنی شیڈول فلائٹس یا سپیشل حج فلائٹس كو صرف جدہ ائیر پورٹ پر اتاریں۔

مدینہ منورہ اور جدہ میں لینڈ كرنے كا اختیار سعودی عرب ائیر لائن كو ہی حاصل ہے۔ یہ اختیار حج كے دنوں اور عام دنوں میں بھی قابل عمل ہے۔

عمرہ كے لیے آنے والے زائرین كے پاس ریٹرن ٹكٹ یا اپنی دوسری منزل كا فضائی ٹكٹ موجود ہو۔

حج كی تاریخوں میں عمرہ كا ویزا حج ویزا میں تبدیل تصور كیا جائے گا۔

حج كے لیے آنے والے مسافر جدہ اترتے وقت ہیلتھ كارڈ ضرور دكھائیں۔ یہ كارڈ جاری ہونے كی تاریخ دس دن قبل سے زائد نہ ہو۔

جن مسافروں كے پاس ہیلتھ كارڈ نہیں ہو گا ان كو جدہ ائیر پورٹ پر Vaccination ﴿صحت كا ٹیكہ﴾ لگایا جائے گا۔

یہ كارڈ حج كی انتظامیہ اپنے ملك سے جاری كرے گی۔

تمام حج كے لیے آنے والے مسافروں كے ریٹرن ٹكٹ كنفرم ہوں۔

سعودی عرب میں داخلہ كی ممانعت:

اسرائیل كے شہری یا اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز كو سعودی عرب كے كسی علاقہ میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے۔

قادیانیوں كو مكہ مكرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے۔

نشہ كی حالت میں كسی ملك كے باشندے كو سعودی عرب میں داخل ہونے كی اجازت نہیں۔ یہ تمام ذمہ داری فضائی كمپنی كی ہو گی جو ایسے مسافروں كو لائے گی اور كمپنی كو بھاری جرمانہ ادا كرنا ہو گا۔

وہ خواتین جن كی ٹانگیں یا بازو ننگے ہوں، جن كا لباس بہت باریك كپڑوں كا بنا ہوا ہو یا جو تنگ لباس پہنے ہوئے ہوں، انہیں سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مرد جو نیكر پہنے ہوئے ہوں۔ مرد یا عورتیں جو نیم عریاں نظر آئیں، سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سكتے۔

سعودی عرب میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

اقوام متحدہ كا جاری كردہ Laissez-Passerہولڈرز

Seaman Bookہولڈرز جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

حاجی صاحبان جن كے پاس حج كے دستاویزات موجود ہوں، ریٹرن ٹكٹ اور دیگر دستاویز بھی موجود ہوں۔

ویزا وارننگ

سعودی عرب آنے جن مسافروں كے پاسپورٹ، ویزا اور دیگر متعلقہ دستاویز مكمل یا درست نہ ہوں یا جعلی تیار كردہ ہوں انہیں سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس پر ہر مسافر كو 5000 سعودی ریال جرمانہ كیا جائے گا۔

سعودی عرب میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

سعودی عرب كے باشندے۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے بغیر ویزا سعودی عرب میں داخل ہو سكتے ہیں۔

بحرین، كویت، اومان، قطر اور متحدہ عرب امارات

Re-Entry Permitہولڈرز

سعودی عرب كی وزارت خارجہ كا جاری كردہ ٫٫ Landing Permit٬٬ جن كو جاری كیا گیا ہو۔

سعودی عرب كا ویزا حاصل كرنے كے مقامات

افغانستان ﴿كابل﴾، الجزائر﴿الجزیز﴾، آسٹریلیا ﴿كینبرا﴾، آسٹریا ﴿وی آنا﴾، بحرین ،بیلجیم ﴿برسلز﴾، ڈنمارك ﴿كوپن ہیگن﴾، مصر ﴿قاہرہ﴾، ایتھوپیا ﴿عدیس آبابا﴾، فرانس ﴿پیرس﴾، جرمنی ﴿بون، برلن﴾ گھانا ﴿عكرہ﴾، انڈیا ﴿دہلی﴾، انڈونیشیا﴿جكارتا﴾، ایران ﴿تہران﴾، عراق ﴿بغداد، بصرہ﴾ اٹلی ﴿روم﴾، جاپان ﴿ٹوكیو﴾، اردن ﴿عمان﴾، قازقستان ﴿الماتے﴾، كویت، لبنان ﴿بیروت﴾، لیبیا ﴿بن غازی، تریپولی﴾، ملائشیا ﴿كوالالمپور﴾، مراكش ﴿رباط﴾ نیدر لینڈز ﴿دی ہیگ﴾، نائیجیریا ﴿لاگوس﴾، پاكستان ﴿كراچی، اسلام آباد﴾، سینگال ﴿ڈاكار﴾، سنگاپور، صومالیہ ﴿موگادیشو﴾، سپین ﴿میڈریڈ﴾، سوڈان ﴿خرطوم﴾، سویڈن ﴿سٹاك ہوم﴾، سوئٹزرلینڈ ﴿برن﴾، شام ﴿دمشق﴾، تھائی لینڈ﴿بنكاك﴾، تیونس ﴿تیونس سٹی﴾، تركی﴿انقرہ﴾، برطانیہ ﴿لندن﴾، ریاست ہائے متحدہ امریكا ﴿واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارك سٹی﴾وینزویلا ﴿كارا كاس﴾

كسٹم:

600 سگریٹ یا100 سگار یا 500 گرام تمباكو ذاتی استعمال كے لی ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

حسب ضرورت ذاتی استعمال كے لیے پرفیوم لے جانے كی اجازت ہے۔

ممانعت:

شراب یا شراب سے بنی مصنوعات، اسلحہ، خطرناك ہتھیار، منشیات لے جانے كی اجازت نہیں۔

اشیائے خوردنی، ڈیری پروڈكٹس، سبزیاں، پھل، گوشت، مچھلی، بے بی فوڈ لے جانے كی اجازت نہیں۔

زندہ جانور اورپرندے لانے كی اجازت نہیں، زندہ مرغ، كبوتر اور طوطے لانا منع ہے۔

كھجور كے درخت ﴿پودے﴾ لانے كی اجازت نہیں۔

معذور افراد كیلئے

اندھے اور گونگے افراد كے لیے Watch Dogsلانے كی اجازت ہے، مگر اس كے ساتھ ویٹرنری سرجن كا سرٹیفكیٹ موجود اور متاثرہ لوگ ہمراہ ہوں۔ ویزا حاصل كرتے وقت متعلقہ سعودی قونصل سے اجازت لینا ضروری ہے۔

كرنسی:

سعودی عرب میں اسرائیلی كرنسی شیكل Shequelلانے كی اجازت نہیں۔ اس كرنسی كا لین دین كرنے والا مجرم قرار دیا جائے گا۔ باقی ممالك اپنی كرنسی جتنی چاہیں لا سكتے ہیں، كوئی پابندی نہیں ہے۔
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"