Author Topic: ویران حویلی کو مدرسہ قرار دیکر اسلحہ برآمد کرنا سازش ہے، وفاق المدارس العربیہ پا  (Read 2292 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

ویران حویلی کو مدرسہ قرار دیکر اسلحہ برآمد کرنا سازش ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان
   
اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے ترجمان قاری محمد حنیف جالندھری نے کہاہے کہ ڈیرہ غازی خان کی ایک ویران حویلی سے اسلحہ برآمد کرکے اسے مدرسہ قرار دے کر جنوبی پنجاب اور مدارس کے خلاف آپریشن کی راہ ہموا رکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مدرسہ سے اسلحہ برآمدگی کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔مدارس کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں وفاق المدارس کے نمائندے مفتی خالد محمود کی قیادت میں مبینہ مدرسہ کا دورہ کیا گیاجہاں سے اسلحہ برآمد کرنے کادعویٰ کیا گیاہے ۔ وفد کی جانب سے وفاق المدارس العربیہ کے ذمہ داران کوبھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق جس مقام سے ا سلحہ برآمد کیا گیا ۔ وہاں ایک ویران حویلی ہے باقاعدہ کوئی مدرسہ نہیں ۔ نہ وہاں کوئی طلباء زیر تعلیم ہیں بلکہ ایک ویران جگہ ہے ۔

شکریہ جنگ