Author Topic: امریکی یونیورسٹیوں کا کیمپس میں نفسیاتی مسائل کے حل کے لءےکونسلنگ کا نظام  (Read 2055 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

امریکی یونیورسٹیوں کا  کیمپس میں نفسیاتی مسائل کے حل کے لءےکونسلنگ کا نظام

پاکستان سے امریکہ آنے والے طالب علموں کو یہاں ایک بالکل مختلف کلچر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں  اگرپڑھائی کا بوجھ ، فیس کی فکر، خرچے پورے کرنے کے لیےنوکری کی تلاش اور دوستوں کی کمی کو بھی شامل کردیں تو بعض اوقات صورت حال ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔

امریکی یونیوسٹیوں کی انتظامیہ طالب علموں کے ان مسائل سے آگاہ ہے اور انہوں نے ان مسائل کے حل میں مدد کے لیے کیمپس پرنفسیاتی مسائل کے حل کے کونسلنگ سینٹر  قائم کررکھے ہیں۔ان مراکز میں ماہرین  نہ صرف طالب علموں کو اپنے نفسیاتی پریشانیوں سے نجات دلانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ ملازمت اور کئی دوسرے معاملات میں بھی ان کی مدد اور راہنمائی کرتے ہیں۔
شکریہ واءس اف امریکہ