Library Sindh Study FG Study Punjab Study

Author Topic: لاہور پولیس اور سول لائنز کالج کے طلبہ میں جھڑپ، 30سے زائد گرفتار  (Read 2505 times)

iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3841
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

لاہور پولیس اور سول لائنز کالج کے طلبہ میں جھڑپ، 30سے زائد گرفتار
   
لاہور…لاہور کے اسلامیہ کالج سول لائنز میں طلبہ تنظیم اورپولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد اہلکارکالج کے اندر گھس گئے اور تیس سے زائد طلبا کو حراست میں لے لیا ۔طلبا تنظیم اورپولیس کے درمیان تصادم طلبا کی طرف سے وال چاکنگ کرنے پرہوا۔پولیس نے طلباکو روکنے کی کوشش کی جس پر جھڑپ ہوگئی اور دونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیا۔طلبا تنظیم کے عہدیداروں نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس نے کالج میں گھس کر طلبا کوتشدد کانشانہ بنایا۔جبکہ پولیس کاموٴقف ہے کہ پہلے طلبانے پتھراؤ کیا۔زیرحراست طلبا کاکہناہے کہ ان کاکسی تنظیم سے تعلق نہیں،وہ امتحان کی تیاری کررہے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔ ایس پی سکیورٹی عمران احمد کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھا کہ پولیس اہلکارسے گن چھین کر توڑی گئی اوراہلکاروں کوتشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ دارطلباکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شکریہ جنگ