Author Topic: مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کرنیوالے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ  (Read 2890 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کرنیوالے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ
   
پشاور…سرحد حکومت نے سوات اور مالاکنڈ بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ سے عارضی طور پر مستثنیٰ قراردیا ہے۔ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صوبہ سرحد ثروت جہاں نے جیو نیوز کو گفتگو میں بتایا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا مائیگریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کالجوں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں اسکولوں کے طلبا و طالبات سے امتحانی فیس سمیت کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی۔ ثروت جہاں کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد مالاکنڈ اور سوات بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

شکریہ جنگ