Author Topic: گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب 59.70 فیصد رہا  (Read 2469 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب 59.70 فیصد رہا

گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق 161769 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 96537 پاس اور65232 طلباء و طالبات فیل ہو گئے۔ اس طرح کامیابی کی شرح 59.70فیصد رہی۔
صوبائی وزیر صحت ندیم کامران مہمان خصوصی تھے۔

سائنس گروپ (بوائز) میں فیڈرل سائنس کالج واپڈا ٹائون کے انعام الرحمان رولنمبر229334 نے 1022 نمبر حاصل کرکے پہلی‘ گورنمنٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول کنجاہ گجرات کے سید ابتحاج الحسن بخاری رولنمبر235189 نے 1011نمبر لیکر دوسری‘ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے محمد علی رولنمبر 226410 نے 1009 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ طالبات میں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی حمیرا جاوید رولنمبر 201610 نے 1016نمبر لے کر پہلی‘ جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کی طالبات آمنہ ایوب رولنمبر 201232 اور آمنہ ذوالفقار رولنمبر 201234 نے 1014 نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن بھی اسی سکول کی ماہم عروج رولنمبر 201225 نے 1012نمبر لیکر حاصل کی۔

جنرل گروپ (بوائز) میں تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 شیش محل روڈ کامونکی کے طلباء نے حاصل کیں۔ ان میں محمد عدنان رولنمبر 279288 نے 963 کے حافظ شرافت علی رولنمبر 279270 نے 956 اور شاہ فیصل نعیم رولنمبر 279258 نے 952نمبر لئے۔

جنرل گروپ (گرلز) میں جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کی عائشہ عمران رولنمبر 258565 نے 955 نمبر حاصل کر کے گروپ ٹاپ کیا ہے اوردوسری پوزیشن حیدرمیموریل سیکنڈری سکول ساروکی تحصیل وزیرآبادکی بختاور اقبال رولنمبر 259446 نے 953نمبر لے کی حاصل کی۔ اس گروپ میں تیسری پوزیشن جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کی اقراء سرور رولنمبر 258556 نے 950 نمبر لیکر حاصل کی۔

صوبائی وزیر صحت ندیم کامران نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ہماری نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ غربت‘ افلاس‘ مہنگائی‘ بیروزگاری سمیت تعلیم حصال کرنے کے ساتھ ہے۔ وہ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔