Author Topic: لاہور بورڈ کو کمپیوٹر سرور کے ذریعے تمام بورڈز سے لنک کرنے کا فیصلہ  (Read 1687 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

لاہور بورڈ کو کمپیوٹر سرور کے ذریعے تمام بورڈز سے لنک کرنے کا فیصلہ


لاہور(نیوز رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام ریکارڈ کمپئوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نویں جماعت کے طابعلم کی رجسٹریشن کروانے والے تمام طالبعلم کر ایک خاص شناخت نمبر دیا جائے گا۔لاہور بورڈ کے چئیرمین محمد اکرم کاشمیری نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور بورڈ کے تمام برسوںکے ریکاڑد کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے ۔جس کے تحت بورڈ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹر پر لوڈ کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نویں جماعت میں پہلی بارطالبعلم کی ر جسٹریشن کے لئے آئندہ سے محکمہ نادرا کے ساتھ مل کر ایسا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے کہ طالبعلم کو خاص شناخت کانمبر (Unique identification no ) دیا جائے گا اور اس کو کمپیوٹر سرور کے ساتھ پنجاب کے تمام بورڈ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا ۔

اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ جس طالبعلم کی رجسٹریشن لاہور بورڈ میں ہوگی وہ فیل ہونے کی صورت میں کسی دوسرے بورڈ میں جا کر نئے سرے سے رجسٹریشن نہیں کرا سکے گا۔ شکریہ نوائے وقت