Author Topic: First Year Admission Govt College for Women Baghbanpura Lahore  (Read 2117 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Govt College for Women Baghbanpura Lahore
نوٹس داخلہ سال اول

گورنمنٹ كالج برائے خواتین باغبانپورہ لاہور

ایف اے ۔ ایف ایس سی ۔ آئی سی ایس برائے تعلیمی سال 2009-10میں داخلے كے لیے دفتری اوقات كے دوران میں كالج ہذا سے داخلہ فارم دستیاب ہیں ہر لحاظ سے مكمل داخلہ فارم وصول كرنے كی آخری تاریخ 17-8-2009ہے۔ پہلی میرٹ لسٹ كالج كے نوٹس بورڈ پر مورخہ 22-8-2009دوپہر دو بجے چسپاں كر دی جائے گی۔

شرائط داخلہ:

داخلہ حكومت پنجاب كی وضع كردہ پالیسی كے مطابق ہو گاا۔

پری میڈیكل   پری انجینئرنگ   آئی سی ایس اور آرٹس میں داخلے كے لیے ان گروپس كے مخصوص فارم جمع كروانا ہوں گے۔ كسی طالبہ كو ایك گروپ كے فارم پردوسرے گروپ میں جانے كی اجازت نہ ہو گی۔

داخلہ فارم كے ساتھ میٹرك كی سند  رزلٹ كارڈ كی تین مصدقہ فوٹو كاپیاں كریكٹر سرٹیفكیٹ اوروالد كے شناختی كارڈ كی ایك ایك تصدیق شدہ فوٹوكاپی منسلك ہونے چاہیے۔ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ﴿ہلكے نیلے غیر چمكدار بیك گرائونڈ كے ساتھ﴾ فیس جمع كروانے كے وقت وصو ل كی جائیں گی۔

معذور كوٹہ پر داخلے كے لیے كمزور بینائی یا سماعت كی بناپر درخواست نہیںدی جا سكتی۔ گورنمنٹ كے ہسپتال٬ انجمن بحالی معذوراں فیروز پور روڈ كے مجاز افسر سے حاصل كردہ معذوری كے سرٹیفكیٹ كی مصدقہ نقل فار م كے ساتھ منسلك كریں۔

سپورٹس كی بنیاد پر داخلہ كے لیے متعلقہ سرٹیفكیٹس كی مصدقہ فوٹو كاپی منسلك كر نا لازمی ہے۔

معذوری  سپورٹس كے انٹرویو كے وقت اصل سرٹیفكیٹ بمع اصل اسناد ساتھ لائیں۔

میٹرك كا امتحان لاہور بورڈ كے علاوہ كسی دوسرے بورڈ سے پاس ہونے كی صورت میں متعلقہ بورڈ سے حاصل كردہ اصل اجازت نامہ برائے تبدیلی بورڈ (NOC)داخلہ فارم كے ساتھ منسلك كرنا ہو گا۔

كھیلوںكے ٹرائلز٬ معذور كوٹہ پر دخلے اور حفظ قرآن كے انٹرویوز میں شركت كرنے والی طلبات كا انٹری ٹیسٹ مورخہ 25-8-2009, 24-8-2009صبح 9:00بجے ہوں گے۔

ایك سے زائد گروپ میں داخلہ لینے كے لیے درخواست دینے والی امیدوار ہر گروپ میں علیحدہ فارم جمع كرائیں۔

نامكمل فارم قابل قبول نہ ہوں گے۔

سیكنڈ شفٹ میں داخلہ

سیكنڈ شفٹ میں آرٹس گروپ كے علاوہ آئی سی ایس كی بھی محدود نشستیں دستیاب ہیں۔ سیكنڈ شفٹ میں داخلہ كی خواہش مند طالبات كی بائیں جانب و نمایاں طورپر سیكنڈ شفٹ تحریر كریں۔

پرنسپل  پروفیسر ناہید كوثر
Govt College for Women Baghbanpura Lahore