Author Topic: امتحان میں بے قاعدگی پر ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر اطلس خان معطل  (Read 6902 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امتحان میں بے قاعدگی پر ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر اطلس خان معطل

پشاور۔۔ سرحد حکومت نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے کنٹرولر امتحانات اطلس خان کو میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2009 میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر معطل کردیا ہے ۔
وزیر اعلی سرحد نے پروفیسر محمد طارق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور تاج ملک پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔
تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میٹرک کے سال 2009 کے امتحانات کے دوران سپر نٹنڈنٹس ، ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹس اور معائنہ کاروں کی ایک ہزار سے پندرہ سو روپے کے عوض من پسند امتحانی سنٹروں میں ڈیویٹآں لگائی گئی ہیں۔
اور ٹیلی کمیونیکشن فاونڈیشن پبلک سکول اور خبیر پبلک سکول ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک ہی سنٹر قائم کئے گئے ۔
جس پر انہوں نے ذاتی پرانسپکشن کی ڈیوٹی سر انجام دی اس سلسلے میں اے سی اور ڈیرہ اور سپیشل برانچ نے بھی اپنی رپورٹ دی ۔
وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے کنڑولر امتحانات ڈیرہ اطلس خان پر کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ اور دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پچیس دن کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی ۔
معطل ہونے والے کنٹرولر سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔ جس کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کردی جائیگی۔
شکریہ مشرق