Author Topic: کویت میں پاکستانی سکول سفارتخانے کے زیرانتظام کام کریگا  (Read 1171 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کویت میں پاکستانی سکول سفارتخانے کے زیرانتظام کام کریگا

کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) پا کستانیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔کویت میں پا کستان سفارت خانہ کی عمارت کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی اور ایک اسکول قائم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پا کستان کے سفیر افتخار عزیز عباسی نے پا کستانی صحا فیوں سے خصو صی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں طلباءو طالبات کے لئے پا کستانی سکول قائم کیا جائے گا جو سفارت خانہ پا کستان کے زیر انتظام کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستانی صحافی تعمیری خبریں دیں میں ساتھ دونگا۔سفیر پا کستان نے کویت میں موجود تمام پا کستانیوں سے کہا کہ وہ میزبان ملک کویت کے قوانین کا احترام کریں کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے اپنے وطن کے نام پر حرف آتا ہو۔انہوں نے کہا کہ قوموں پر مصیبتیں آتی رہتی ہیں وہی قومیں بہادر ہوتی ہیں جو مشکلات میں اپنے پاﺅں پر ثابت قدم کھڑی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کا وقار مزید بلند کرنے کیلئے ہم سب کو افسر بن کر نہیں بلکہ ملک و قوم کا خادم بن کر کام کرنا ہوگا تب ہم چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ دنیا چند دن کی ہے اور خدمت خلق ہی راہ نجات بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کل کو اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی اس دنیا کی ذمہ داریوں کے بارے حساب دینا ہے۔ انہوں نے پا کستان میں ہونے والی دہشت گردی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں پا کستان کو ایٹمی قوت کے طور پر پسند نہیں کرنا چاہتیں اور ایسی قوتیں الزامات عائد کرتیں ہیں جبکہ پا کستان نے دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں سب سے زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو چند افراد پا کستانی پا سپورٹ ہولڈر تو ہیں مگر ان کا پا کستان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پا کستان کو بدنام کرنے کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے افراد کا ہم سب نے مل کر راستہ روکنا ہے۔ آخر میں انہوں نے کویت میں رہنے والی پا کستان کمیونٹی کو دوسرے ممالک میں رہنے والی پا کستان کمیونٹی سے بہتر قرار دیا ہے۔انہوں نے کوےت کی جیل میں مقید پاکستانی شعیب حنیف ڈار کی رہائی کے بارے کہاکہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے اس کی رہائی کروائیں گے۔
شکریہ جنگ