Author Topic: فیصل آباد بورڈ کی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب  (Read 1967 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
فیصل آباد بورڈ کی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب

فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد تھے۔ انہوں نے فیصل آباد ڈوثرن کے پوزیشن ہولڈرز کو بورڈ کے تعاون سے مری کی سیر کروانے کا اعلان بھی کیا ۔ سینئر صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں میڈل اور انعامات تقسیم کئے ۔

 حکومت پنجاب کی طرف سے تمام گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو دیگر انعامات کے ساتھ ایک ایک کمپیوٹر بھی دیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی اہمیت کے پیش نظر حکومت نے سب سے زیادہ توجہ اس شعبہ کی ترقی اور بہتری پر مرکوز رکھی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور طلبائ و طالبات کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 انہوںنے کہا کہ طلبائ کی سہولت کے لئے حکومت نے امتحانات کی رجسٹریشن فیس ختم کر دی ہے تا ہم اس فیصلہ سے بورڈ ملازمین متاثر نہیں ہوں گے اور بورڈ کی آمدن میں جو کمی ہو گی وہ پنجاب حکومت پورا کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو گیا ہے اور امتحانات کا عمل انتہائی شفاف انداز میں مکمل ہوا ہے اور اس کے نتیجہ میں مستحق طلبائ وطالبات کو آگے آنے کا موقع ملا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پنجاب حکومت ان کی بھر پور سر پرستی کر رہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر فیصل آباد بورڈکے چیئر مین سید ممتاز حسین شاہ نے سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کو شیلڈ پیش کی۔