Author Topic: بہاولپور بورڈ کی رزلٹ کی تقریب  (Read 2584 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بہاولپور بورڈ کی رزلٹ کی تقریب
« on: August 31, 2009, 06:55:56 AM »
بہاولپور بورڈ کی رزلٹ کی تقریب

بہاولپور بورڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ،صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب ملک محمد اقبال چنٹر تھے ۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کےلئے ترجیحی بنیادی پر اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،اس مقصد کےلئے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہمار ا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو تاکہ یہ آگے چل کر ملک کی خدمت اور نام روشن کر سکے۔تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالے بچوں کی سرپرستی خود وزیرا علی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کر رہی ہیں اور اس اقدام سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن بو رڈ آف انٹر میڈیٹ کے امتحان میں کسی بھی سرکاری سکول کے طلباو طالبات نے پوزیشن حاصل نہیں کی اورزیادہ تر پوزیشنز پرائیوٹ سکولوں کے بچوں نے حاصل کی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیم پر اربوںروپے خرچ کرنے کے باوجود نتائج مایوس کن ہیں میں وزیراعلیٰ پنجاب کو اس بات سے آگاہ کروں گا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر خرچ کی جانیوالی گرانٹوں کے نتائج نہیں مل رہے ۔

صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب نے کہا کہ بہاولپور میں نامور سرکاری تعلیمی ادارے موجود ہیں جن سے تعلیم حاصل کرنےوالے افراد آج ملک میں نمایاں عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن میٹرک امتحان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر مجھے تشویش ہے ۔