Author Topic: سرحد پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی  (Read 5026 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سرحد پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی

پشاور ۔ سرحد حکومت کی جانب سے صوبہ میں کنٹر یکٹ ملازمین کی مستقلی کے فیصلہ کی روشنی میں بعض محکموں میں نئی بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کنڑیکٹ ملازمین کو متعلقہ محکموں کی خالی آسامیوں پر کھپانے کی ہدایت کی گئی ۔
سیکریڑیٹ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبہ کے مختلف سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتی سات ہزار سے زائد ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وزیراعلی نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔ اس فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم و ہائیر ایجوکیشن سمیت سرکاری محکموں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئی بھرتیوں کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ ملازمین کھپانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔
جس کے لئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب کئے جانے والے امیدواروں کی بھرتیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ خالی آسامیوں پر کنٹر یکٹ ملازمین کھپانے کے بعد پبلک سروس کمیشن سے منتخب افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔
شکریہ مشرق