Author Topic: كیڈٹس كالج كوہاٹ  (Read 9332 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كیڈٹس كالج كوہاٹ
« on: November 14, 2007, 08:05:38 PM »
یہ كالج ٥٦٩١ میں شروع كیا گیا تھا ۔اس كالج كا مقصد بھی معیاری تعلیم كے ساتھ ساتھ فوج كے لیے افسروں كی نئی پود تیار كرنا ہے۔یہ كالج كوہاٹ شہر سے آٹھ كلومیٹر باہر كوہاٹ راولپنڈی روڈ پر واقع ہے۔

داخلے كے لیے اہلیت

اس كالج میں داخلے كے لیے عمر كی حد ساڑھے گیارہ سال سے ساڑھے تیرہ سال ہے ۔اس كالج میں ہر سال سو طالب علموں كا داخلہ دیا جاتا ہے ۔نشستوں كی تقسیم اس طرح ہے۔

١۔   چوبیس سیٹیں كل صوبہ سرحد سے میریٹ كی بنیاد پر كی جاتی ہیں ۔

٢۔   بیالیس سیٹیں صوبہ سرحد كی ہر ڈویژن سے چھ چھ امیدواروں كے ذریعے میرٹ كی بنیاد پر كی جاتی ہیں ۔

پندرہ سیٹیں ایسے فوجیوں كے بچوں كے لیے مخصوص ہیں جن كا تعلق صوبہ سرحد سے ہویا وہ صوبہ سرحد میں خدمات سر انجام دے رہے ہوں ۔

٤۔   دو سیٹیں صوبہ سرحد كے مستقل رہائشی بیرون ملك مقیم امیدواروں كے لیے مخصوص ہیں ۔

٥۔   پانچ سیٹیں كالج سٹاف كے بچوں كے لیے مخصوص ہیں ۔

٦۔   دو سیٹیں صوبہ پنجاب كے لیے۔

٧۔   دو سیٹیں صوبہ سندھ كے لیے مخصوص ہیں ۔

٨۔   چھ سیٹیں صوبہ سرحد كے سرحدی قبائیلی علاقوں اور شمالی علاقوں كے لیے مخصوص ہیں ۔

اخراجات

ہر قسم كے اخراجات ملا كر سكول اور كالج ونگ دونوں كے لیے سالانہ تقریباً پندر ہزار روپیہ ادا كرنا پڑتا ہے۔