Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی دو ماہ تک بند رہنے کے بعد کھل گئی  (Read 2015 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بلوچستان یونیورسٹی دو ماہ تک بند رہنے کے بعد کھل گئی
   
کوئٹہ . . . .. بلوچستان یونیورسٹی دو ماہ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئی ہے ۔بلوچستان یونیورسٹی 28جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں ایک ماہ کے لئے بند کی گئی تھی ۔تاہم امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث تعطیلات میں ایک ماہ کااضافہ کر دیا گیاتھا۔ اس فیصلے پرسیاسی جماعتوں اور طلبا تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بند ہونے سے طلبا کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔دوماہ کے عرصے کے بعدیونیورسٹی میں درس و تدریس کاسلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے،لیکن پہلے روزطلبا کی حاضری کم رہی۔
شکریہ جنگ