Author Topic: نظام تعلیم  (Read 2662 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
نظام تعلیم
« on: June 27, 2008, 12:56:53 PM »

نظام تعلیم
لندن بین الاقوامی طلباء کو اعلی تعلیم فراہم کرنے میں ایک عالمی قائد ہے۔ اگر آپ لندن کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کے سامنے ایک اعلی تعلیمی معیار ہوگا جس کے ساتھ ملازمت کے شاندار مواقع ہوں گے۔ لندن کے اندر تعلیم پانا آپ کے مستقبل کو بدل دے گا اور آپ کو ان چیلنجوں کے لئے تیار کرے گا جن کا سامنا آپ سب سے زیادہ محنت طلب پیشوں میں کریں گے۔
انڈر گریجویٹ کی تعلیم

اگر آپ لندن کے اندر انڈر گریجویٹ ہیں تو آپ ایسے جدید ڈگری پروگراموں کا مطالعہ کریں گے جو موضوع کی تازہ ترین ترقیوں کو شامل ہوتے ہیں اور جنہیں عالمی پیمانے کی تحقیق اور تجارت و صنعت کے ساتھ روابط کے ذریعہ تقویت ملتی ہے۔ بہت سے کورس ایسے ہیں جو آپ کے سامنے تدریسی اور کیریئر پر مبنی تعلیم کا ایسا جدید امتزاج پیش کرتے ہیں، جو آپ کو متعلقہ مہارتوں کے ساتھ آپ کے پسندیدہ کیریئر کے لئے تیار کرتے ہیں۔
پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم

لندن کے اندر پوسٹ گریجویٹ کی حیثیت سے آپ ایسے پروگراموں کا مطالعہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو انڈر گریجویٹ کی سطح پر پڑھے جانے والے کسی تخصیصی موضوع کے گہرے مطالعہ پر مشتمل ہوں یا جہاں متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کیا جاتا ہو۔ لندن کی یونیورسٹیاں MBAs سے لے کر ماسٹر اور تحقیقی ڈگریوں تک بہت سارے گوناگوں پوسٹ گریجویٹ کورس پیش کرتی ہیں۔

اس بات کا پتہ لگانے کے لئے کہ اعلی تعلیم کا کون سا کالج اور یونیورسٹی آپ کے لئے ہے، برائے مہربانی Where to study دیکھیں۔
   



VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study