مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مسلح افراد نے 4 طلبہ کو لوٹ لیا
جامشورو (نامہ نگار) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایڈمنسٹریشن بلاک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے 4 طالب علموں کو یرغمال بنا کر موبائل فون اور رقم لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر 25 سالہ طالب علم فیصل قریشی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی طالب علم کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جام شورو لایا گیا۔
شکریہ جنگ