Author Topic: گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم اساتذہ کی تقریب  (Read 2212 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم اساتذہ کی تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)گومل یونیورسٹی میں اکیڈمک سٹاف کے زیر اہتما م یوم اساتذہ  منایا گیا تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور استاد طالبعلم کی تعلیمی و روحانی نشوونما کر تاہے انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں ہیں کہ ہم ان کی تعلیم میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہم گومل یونیورسٹی کے پروفیسر ز حضرات کے مسائل پوری توجہ کے ساتھہ حل کریں گے انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ کل ان کے بچوں کے ساتھہ بھی ایسا ہوسکتاہے ہم گومل یونیورسٹی کو انٹرنیشنل لیول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم اس میں جلد کامیاب ہونگے