Author Topic: ہارون جدون پی ایس ایف ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر منتخب  (Read 2372 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ہارون جدون پی ایس ایف ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انتخابات میں ہارون جدون ڈویژنل صدر اور رفیع اللہ گنڈہ پور ضلعی صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈویژنل و ضلعی انتخابات کے سلسلے میں اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ میں  ہوا۔ جس میں پی ایس ایف کے سینئر رہنما ندیم خان، نثار تھند،ہنی ،حفیظ اللہ، جواد الرحمن اور گومل یونیورسٹی کے صدر حسین علی مروت و دیگر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے ہارون جدون کو ڈویژنل صدر ، مقسط بلوچ کو جنرل سیکرٹری اسی طرح سردار رفیع اللہ خان گنڈہ پور کو ضلعی صدر اور خرم نواز کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ڈویژنل صدر ہارون جدون نے کہا کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کو منظم اور متحد کرنے کی کوشش کی جائینگے۔ انہوں نے اپنے بلا مقابلہ انتخاب پر تمام نظریاتی طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ سردار رفیع اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ سابقہ شہید ڈویژنل صدر فرحان بلوچ کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔آخر میں ڈیرہ اسماعیل خان کے امن اور پیپلز پارٹی کے شہداء کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔
شکریہvofp.pk