Author Topic: سندھ بورڈ میٹرک اور انٹرانرولمنٹ اور مائیگریشن فارمز انٹرنیٹ پر جاری کرنے کا فیص  (Read 2784 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 سندھ بورڈ میٹرک اور انٹرانرولمنٹ اور مائیگریشن فارمز انٹرنیٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) صوبے بھر کے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کی سہولت کے لئے امتحانی، انرولمنٹ، رجسٹریشن، مائیگریشن اور دیگر تمام امتحانی فارم انٹرنیٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری ہفتہ 10 اکتوبر کو سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی آف چیئرمین (سی او سی) کے اجلاس میں دی جائے گی جو کراچی مں سی او سی کے چیئرمین انوار احمد زئی کی زیر صدارت ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق سندھ کے تمام امتحانی بورڈز کی باقاعدہ ویب سائٹس قائم کی جائیں گی۔ اب امیدواروں کو فارمز کے حصول کے لئے بینک یا بورڈ آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ امیدوار ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکے گا اور فارم جمع کراتے وقت فارم کی قیمت اور فیس ادا کرے گا۔ سی او سی کے اجلاس میں طالبات کے لئے سمر کیمپ کی منظوری اور تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"