Author Topic: شان رسالت میں گستاخی نظریہ پاکستان پر حملہ ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  (Read 2196 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
شان رسالت میں گستاخی نظریہ پاکستان پر حملہ ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شان رسالت میں گستاخی دراصل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔ پاکستان کی بقاء و سلامتی تحفظ رسالت میں پوشیدہ ہے کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر ہی حاصل کیا گیا تھا حکومت وقت 20/ لاکھ شہداء کے مقدس خون کی لاج رکھتے ہوئے گستاخ ممالک ڈنمارک اور ہالینڈ سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرکے ان کے سفراء کو ملک سے بیدخل کردے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے ناموس رسالت و مقصد پاکستان ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی نمائش تا تبت سینٹر پر ختم ہوئی۔ ریلی میں شریک افراد مرد و خواتین طلبا و طالبات نے لبیک یا محمد، ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے اور سفارتی تعلقات کے بائیکاٹ کے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور امریکا، اسرائیل، ہالینڈ اور ڈنمارک مردہ باد کے نعرے لگائے اور پرچم نذرآتش کئے۔ ریلی کے اختتام پر جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر معر اج الہدیٰ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، مولانا جعفر سبحانی اور مولانا منور نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ آفتاب جعفری نے کہا کہ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے لئے یہ بات باعث شرم ہے کہ رسول خدا کی شان میں کوئی گستاخی کرے لیکن افسوس ہے کہ ہمارے حکمرا نوں پر کہ جو اپنی حکومت کی مضبوطی کو غلامی رسول سے نہیں بلکہ غلامی امریکا سے وابستہ سمجھتے ہیں۔



شکریہ روزنامہ جنگ