Author Topic: جامشورو: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مہران یونیورسٹی کے طالب علم زخمی  (Read 3747 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جامشورو: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مہران یونیورسٹی کے طالب علم زخمی
   
جام شورو (نامہ نگار) مہران یونیورسٹی کے شاہ لطیف بوائز ہاسٹل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد مہران یونیورسٹی کے طالب علم الیکٹریکل شعبہ کے جعفر کھوسو کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے زخمی طالب علم سے موبائل ٹیلیفون سیٹ اور نقدی لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔ زخمی طالب علم کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جام شورو میں لایا گیا جہاں سے طالب علم کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد طلبہ کی جانب سے مہران یونیورسٹی کے شاہ لطیف بوائز ہاسٹل کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے مشتاق جمالی نے خطاب کیا۔
شکریہ جنگ