Author Topic: دینی مدارس پر چھاپے حکومت کی دین دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جمعیت علماء برطانیہ  (Read 2717 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دینی مدارس پر چھاپے حکومت کی دین دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جمعیت علماء برطانیہ

برمنگھم(پ ر) جمعیة علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین مولانا عبدالرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ، مولانا اسلم زاہد، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا امداد اﷲ قاسمی ،حافظ محمد اکرام، قاری ممتاز، قاری غلام نبی ،مولانا قاری شمس الرحمن ،مولانا ادریس،مولانا خورشید، مولانا خالد محمود حسین، مولانا رفیق احمد شاہ، فیض الحسن ،مفتی عبدالقادر،مولانا حسین ،مولانا ابراہیم خان ، مولانا نصیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ، بابو مشتاق، ایوب لہر، حاجی قمر عالم، مولانا عبد العزیز،حافظ انور، مولانا ضیاء الرحمن ، مولانا عبداﷲ، مولانا عمر فاروق ، مولانا رشید راجہ ، قاری محمد نیاز، ڈاکٹر اشرف لہر، مولانا حمیدالرحمن ، قاری عاصم درانی ، حاجی شیر اعظم ، مفتی طارق، مفتی حسین احمد، قاری حفیظ، مولانا زاہد حسینی ، مولانا عبدالرشید رحمانی ،مفتی طارق علی شاہ، مولانا خالد،حافظ اظہر ،حافظ صفدر ودیگرنینے اپنے مشترکہ بیان میںاسلام آباد میں دینی مدارس پر حکومتی اہل کاروں کی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے پردے میں امریکہ کی خوشنود حکومت کا دینی مدارس پر چھاپے موجودہ حکومت کی دین دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دینی مدارس قرآن وسنت کی تعلیم کے مراکز ہیں نہ کہ دہشت گردی کے اڈھے ۔ مدارس میں صرف دینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ وہاں مفسرین ومحدیثین ، مصنفین ومقررین ، مفتیان عظام اور ائمہ کرام، واعظین اور مصلحین امت، اسلامی قوانین کے ماہرین تیار کیے جاتے ہیں۔ دہشت گرد سابقہ حکومتوں اور افواج نے اپنے مقاصد کے لئے تیار کئے جنہیں پہلے وہ مجاہدین کے نام سے یاد کرتے تھے اور اب دہشت گرد کہہ کر دین دشمن قوتوں کی خوشنودی کی خاطردین اسلام کو چند ڈالروں کے لئے بدنام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور مدارس کو مٹانے والوں کو تاریخ پر نگاہ ڈالنی چاہئے کہ جنہوں نے دین اسلام اور مدارس کو مٹانے کی کوشش کی وہ خود مٹ گئے مگر دین اسلام اور مدارس آج تک زندہ وتابندہ ہیں۔ مدارس کے مٹانے والے ، مدارس کے نظام کو تباہ کرنے والے پاکستان کو ترکی اور مصربنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر انشاء اﷲ پاکستان کے غیور عوام دین اسلام کے ساتھ اپنی وابستگی میں ذرہ برابر بھی آنچ نہ آنے دیں گے۔ اور نہ ہی دین اسلام کے مضبوط اور محافظ قلعوں دین مدارس کو مٹانے کی کسی قوت اور طاقت کو اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو حکومت کی فسطائیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline ATI Karachi

  • Full Member
  • ***
  • Posts: 172
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • ANJUMAN TALBA E ISLAM {A T I}
    • www.atikarachi.org
salaaam
       janaaab jab madaaris se wepons baraamad hone lagen, or itnay wepons k 6th largrst army of the world (i mean islamic republic of pakistan's army) ko bhi 2 weeks se b ziyadah tuff time dya jaay or masjid o madarsa se hone wali dehshat gardi hamare mejor hc brgdears ko jam e shahaadat nosh karwa jaay to muhtaram phr madaaaris pr chapon pe pareeshan hargiz nahe hona chaaeya,
 balke maazrat k sath ye to wo sazaa hay jo aisay ghatyya or deen dushman quwwaton ko zaroor milne he chaahiyay k akhir inhone madaris o masaajid ko badnaaam kia hay to itne bhi saza na ho ?
            thnk about it sincearly plzzzzzzzzzzz