Author Topic: والنٹیئر فورس کے قیام میں تعاون متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کراچی  (Read 3664 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

والنٹیئر فورس کے قیام میں تعاون متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کراچی
   
کراچی (پ ر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن نے قائد تحریک الطاف حسین کی تجویز پر حکومت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے والنٹئیر ٹاسک فورس کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدرِ آصف علی زرداری،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کویقین دہانی کرائی ہے کہ اے پی ایم ایس او دہشت گردی کی روک تھام کیلئے والنٹےئر ٹاسک فورس کے قیام میں بھر پور تعاون کریگی ۔اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین وحید الزماں ومرکزی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک بھر میں انتہا پسنددہشت گرد عناصر کیخلاف انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ کارروائی کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اور تما م سیاسی قوتیں اپنے اختلافات پس پشت ڈال کرملک میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف میدان عمل میں آجائیں ۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"