Author Topic: پاکستانی مدارس میں موجود غیر ملکی طلبہ کی رجسٹریشن لازمی  (Read 3828 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پاکستانی مدارس میں موجود غیر ملکی طلبہ کی رجسٹریشن لازمی

پاکستانی مدارس ,موجود ,غیر ملکی طلبہ,رجسٹریشن لازمی,رحمن ملک,  یکساں نصاب تعلیم, مد کا رس,باقاعدہ آڈٹ

   
اسلام آباد  حکومت اور علمائے کرام نے دینی مدارس کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے مدارس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی متفقہ منظوری دینے سمیت غیرملکی طلبہ کی پاکستانی مدارس میں رجسٹریشن کے اقدام کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے
 جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے واضح کیا ہے کہ لشکرطیبہ پر مکمل پابندی عائد ہے اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والے کسی لٹریچر کو کسی صورت مدارس میں لانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ دینی مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے حکومت اور اتحاد تنظیمات المدارس کے مابین مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو اختتام پذیر ہو گیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اتحاد تنظیمات المدارس اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں
اور علمائے کرام مدرسہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کیلئے علمائے کرام کی جانب سے 3 نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اتھارٹی کے چیئرمین کے نام کی حتمی منظوری وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی دینگے
 اور یہ اتھارٹی وزارت تعلیم کے ماتحت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 5مسالک کے الگ الگ بورڈ قائم کیے جائینگے اور ان سب میں یکساں نصاب تعلیم ہو گا جبکہ مدارس کا باقاعدہ آڈٹ بھی کیا جائیگا۔ شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"