Author Topic: گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم  (Read 2348 times)

Offline بتول جعفری

  • Editorial board
  • Jr. Member
  • *****
  • Posts: 99
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم
گلبرگ کے علاقہ میں دو طلبا گروپوں میں بابین لڑائی جھگڑے کے بعد ایک طالب علم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پویس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق کلمہ چوک پر واقع گورنمنٹ گلبرگ کالج میں دو طلبا گروپوں میں مابین چودھراہٹ کے مسئلہ پر تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے بعد ملزمان احسان وغیرہ نے کمپیوٹر کورس کرنے والے طالب علم نعمان بٹ کو پرنسپل کے دفتر کے باہر گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک مدعی پارٹی نے کاروائی کے لئے درخواست نہیں دی تفتیش جاری ہے ۔