Author Topic: پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ای این پی ملاقات  (Read 3642 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ای این پی ملاقات

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے اسماعیل محسود کی قیادت میں عوامی نیشنل پاٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ہفتہ کو مردان ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں شیر محمد آفریدی‘ شمشیر علی خان اور دیگر رہنماء شامل تھے۔ صوبائی صدر شاہی سید نے کہا کہ میں پختون ایس ایف کو مردان ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور تمام کوتاہیوں سے درگزر کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ اور پختون ایس ایف دونوں اپنے اتحاد اور یکجہتی کی بنیاد پر پختون قومی حقوق اور اس کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے اور ہم سب ملکر منتشر پختونوں کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحد کریں گے۔
 اسماعیل محسود نے اس موقع پر صوبائی صدر شاہی سید کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور تمام امور پر پارٹی سے صلاح ومشورہ کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر جان‘ پرویز خان ایڈووکیٹ‘ ہدایت اللہ محسود‘ سخی سرور آفریدی اور جلال خان یوسفزئی بھی موجود تھے
۔دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی(لویہ جرگہ) کے چیئرمین شاہی سید نے اپنی رہائش گاہ مردان ہاؤس میں چیئرمین زکوٰة کمیٹی مانسہرہ محمد ظفر اللہ خان یوسف زئی کی قیادت میں کالا ڈھاکہ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی۔
شکریہ جنگ