Author Topic: سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمنز ورکشاپ  (Read 1122 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمنز ورکشاپ
  برٹش کونسل کے ایکٹیو سٹیزن پروگرام کے تحت سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمن اسٹیڈیز کے تعاون سے پانچ روزہ ورکشاپ کے دوسرے روز 17 طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ مینجر برائے ایکٹیو سٹیزن پروگرام عبیدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام سوشل ایکشن پراجیکٹ کے لئے نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس قسم کے پروگرام نہایت ضروری ہیں۔
 اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیت، سوشل ایکشن پروجیکٹ ڈلیوری، ایڈوکیسی اور رابطے بنانے کے ہنر نیز طلبہ کو کلچر، شناخت اور بین الاقوامی ثقافت سے واقفیت فراہم کرنا ہے۔ ورکشاپ 19 مارچ تک جاری رہے گی۔ شکریہ جنگ