Author Topic: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی بین الاقوامی سیمینار  (Read 3289 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی بین الاقوامی سیمینار
 ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلامی ممالک شماریاتی سائنس سوسائٹی اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے اتراک سے شماریات کی جدید ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔
 جس میں امریکا، برطانیہ، انڈونیشیا، سوڈان، مصر، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ماہرین نے شرکت کی۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر نیلوفر شیخ مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتی، کاروباری اور سائنسی ترقی کے لیے شماریات کے قومی تعلق کو مضبوط کیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ماہرین کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ سیمینار میں ڈاکٹر ممد افضل، شاہد اقبال بٹ، محمد احسان اللہ، ڈاکٹر سید اعجاز احمد، ڈاکٹر سرج بی بروسٹ، ڈاکٹر مقصود ضیاء، ڈاکٹر محمد نواز جلبانی، ڈاکٹر نواز چنڈ اور دیگر نے اپنے مقالے پیش کئے۔ سیمینار کے آخری روز صوفیانہ راک کی محفل ہوگی۔ شکریہ جنگ