Author Topic: میٹرک امتحان کے لئے عمر کی حد  (Read 1927 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
میٹرک امتحان کے لئے عمر کی حد
« on: March 24, 2010, 11:32:48 AM »

میٹرک کا امتحان دینے والوں کے لئے عمر کی حد
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے زائد عمرکے ریگولرامیدواروں کی حوصلہ شکنی کے لیے عمرکی حد مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی سیکرٹری حورمظہر نے جنگ کوبتایا کہ بورڈکواس سال ریگولر سائنس کے ڈھائی ہزار سے زائد ایسے امتحانی فارم موجود ہوئے جن میں امیدواروں کی عمریں 22 سے 45 سال تک ہیں۔ ایسے امتحانی فارم آخری دنوں میں لیٹ فیس کے ساتھ جمع ہوتے ہیں اور امیدواروں کی اکثریت نے بنیادی تعلیم سندھ سے باہر حاصل کی ہوتی ہے لہٰذا پہلے ہم نے ان امیدوارں کے ایڈمٹ کارڈز روک لیے مگرعمرکی زیادہ سے زیادہ حد نہ ہونے کے باعث ہم نے عارضی بنیادوں پر امیدواروں انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے ہیں
اوران کے ایڈمٹ کارڈ پر یہ درج ہے کہ امیدواروں کوعارضی بنیادوں پر ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔ انہیں فارم بی/ اور شناختی کارڈ لازمی جمع کرانا ہوگا۔ حور مظہر نے کہا کہ اگر انہوں نے نادرا کا شناختی کارڈ/فارم ب نہیں جمع کرایا تو نتائج روک لیے جائیں گے جبکہ آئندہ سال سے زائد عمر کے ریگولر امیدواروں کی حوصلہ شکنی کے لیے عمر کی حد مقرر کی جارہی ہے۔ کم سے کم عمر کی حد تک موجود ہے لیکن زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں جس کی وجہ لوگ اپنی عمرکم کرنے یا کسی اور فائدے کے لیے عمرکم کرکے امتحان دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
تصویر میں وہ 35 سال کے ہوتے ہیں اور عمر 18 سال لکھتے ہیں۔ حور مظہر نے کہا کہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد کا معاملہ پہلے بورڈ کے بورڈ آف گورنر میں رکھا جائے گا پھرکمیشن آف چیئرمین میں بھیجا جائے گا اور آخری اور حتمی منظوری آئی بی سی سی دے گی۔ شکریہ جنگ