Author Topic: گورنر سندھ کا پرچہ آوٹ ہونے پر سخت نوٹس  (Read 1883 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
گورنر سندھ کا پرچہ آوٹ ہونے پر سخت نوٹس

کراچی: پرچہ آؤٹ ہونے پر گورنر کا سخت نوٹس، طلبہ کی رہائی کا حکم
   
کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت اسلامیات کا پرچہ آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اورگرفتارطلبہ کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے ۔ گورنر ہاؤس کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو طلبہ کا اعتماد بحال کرنے اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے پر زور دیاہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ اسلامیات کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد متبادل پرچہ فراہم کرنے کی بجائے اسے ملتوی کیوں کیاگیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پہلے ہی دو پرچے ملتوی کئے جاچکے ہیں اور اب دوبارہ یہ اقدام امیدواروں کیلئے پریشانی کا باعث ہوگا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گرفتارطلبہ کی فوری رہائی کی ہدایت کے ساتھ امتحانات کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اوربدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شکریہ جنگ