Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
about-fgstudy.com

پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں میٹرک بورڈ تقریب منعقد نہیں کرسکا

علم دوست

  • *****
  • 1288
  • +2/-1

 
پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں میٹرک بورڈ تقریب منعقد نہیں کرسکا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین بریگیڈیئر (ریٹائر ڈ) شفیع اللہ قریشی کی جانب سے میٹرک سائنس کے نتائج کی تقریب بورڈ آفس میں منعقد نہ کئے جانے پر صحافیوں نے کراچی پریس کلب میں تقریب منعقد کی۔ میٹرک بورڈ، سندھ کا واحد بورڈ ہے جس نے گزشتہ سال سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا سلسلہ بند کر دیا تھا تاہم سندھ کے تمام بورڈز اس حوالے سے باقاعدگی سے تقاریب منعقد کرتے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین میڈیا کے سامنے آنے کے لئے تیار نہیں۔ موجودہ چیئرمین بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) شفیع اللہ قریشی کا تقرر موجودہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے آنے سے قبل کیا گیا تھا۔ وہ سندھ کی تاریخ میں پہلے ریٹائرڈ فوجی ہیں جن کا تقرر بحیثیت چیئرمین تعلیمی بورڈ کیا گیا۔ ان کے 3 سالہ عہدے کی دوسری مدت 15 دسمبر 2008ء کو ختم ہو جائے گی۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں